کراچی: گولی مار کر نوجوان دوست کو قتل کرنے والے گرفتاری دے دی،
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
حسین آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو اس کے ہی قریبی دوست نے گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حارث ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی تھی جو عزیز آباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا، مقتول کا قریبی دوست دلاور واقعے کے بعد ازخود تھانے پہنچا اور گرفتاری دے دی۔
دلاور نے وڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ حادثاتی تھا، ملزم دلاور نے بیان میں کہا کہ حارث میرا بچپن کا دوست تھا، وہ میرے باڑے میں آیا ہوا تھا جہاں میرا پستول لوڈ حالت میں رکھا ہوا تھا۔ اچانک گولی چل گئی، یہ سب انجانے میں ہوا۔
اس کا کہنا تھا کہ میں نے جان بوجھ کر کچھ نہیں کیا۔ ملزم دلاور نے مزید انکشاف کیا کہ وہ خود حارث کو اسپتال لے کر گیا اور راستے میں مقتول اس سے باتیں بھی کرتا رہا۔
دلاور نے مقتول حارث کہ اہلِ خانہ اور تمام لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اسے گہرا افسوس ہے اور وہ جان بوجھ کر اپنے دوست کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والے اسلحے کا لائسنس تاحال فراہم نہیں کیا جا سکا، جبکہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم کے دوستوں نے غلط بیانات دے کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دلاور نے
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔