عید الاضحیٰ کی آمد: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سٹی42: عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں 28,074 مساجد اور 890 کھلے مقامات پر نمازِ عید کے اجتماعات ہوں گے۔ان اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 43 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
445 کوئیک رسپانس فورس (QRF) کی ٹیمیں بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات ہوں گی۔سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 11,912 میٹل ڈیٹیکٹرز، 225 واک تھرو گیٹس اور 10,466 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
لاہور میں 5 ہزار سے زائد نمازِ عید اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔حساس مقامات پر خصوصی نگرانی اور ہائی الرٹ سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احکامات دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔موجودہ سرحدی صورتحال کے پیشِ نظر لاہور سمیت پورے صوبے میں سیکیورٹی بڑھا دی جائے۔
پارکوں اور تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ شہری پُرامن ماحول میں عید منا سکیں۔ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
عید الاضحی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 ) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے حوالے سے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہو گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی ہے.(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی نافذ کی گئی ہے، دریاﺅں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد ہو گی جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی.
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا، مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف عوامی تحفظ اور صحت عامہ کیلئے خطرہ ہیں بلکہ لوگوں میں اضطراب کا باعث بنتی ہیں عید پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے. انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عید قربان پر ”ایل ڈبلیو ایم سی“کے صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ ،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق عید قربان پر ”ایل ڈبلیو ایم سی“عملے کی ہفتہ اور اتوار کے روز بھی تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن جاری رہے گا،بس اسٹینڈ، کمرشل مارکیٹس اورعوامی رش کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے،عید قربان کیلئے لگی مویشی منڈیوں میں ایل ڈبلیوایم سی کا عملہ متحرک ہے. سی ای او ”ایل ڈبلیو ایم سی“بابرصاحب دین کاکہنا ہے کہ عید پر15ہزارسے زائد ورکرزتینوں شفٹوں میں تعینات ہیں، عید گاہوں، جامع مساجد اور قبرستان جانیوالے راستوں پرصفائی جاری ہے1500جامع مساجد، عیدگاہوں اور 268 قبرستانوں میں صفائی ہوگی،عید صفائی آپریشن کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے.