خیبرپختونخوا کا دو ہزار ارب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کا 2 ہزار ارب روپے کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جس میں 1800 ارب روپے کے اخراجات رکھے گئےہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی نگرانی میں بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور صوبائی بجٹ میں عوامی ریلیف، ترقی، اور خوش حالی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق دو ہزار ارب روپے کے مجموعی بجٹ میں 1800 ارب روپے اخراجات رکھے گئے ہیں اور ترقیاتی فنڈز میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں صحت کارڈ کی سہولت میں وسعت، تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ، بس سروس کی بہتری اور ضم شدہ اضلاع کے لیے خصوصی فنڈنگ جیسے اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کے مطابق یہ بجٹ صوبے کے غریب، کمزور اور محروم طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 692ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4030روپے بڑھ کر 3لاکھ 35ہزار 219روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہو گیا۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22پیسے گھٹ کر 281روپے 30پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن متعلقہ ریگولیٹر سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 51پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 283روپے 55پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔