پشاور:

وادی تیراہ کے علاقے شلوبر میں امن لشکر کا رکن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق امن لشکر کے رکن کی شناخت بہادر شیر کے نام سے ہوئی، مقتول گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

امن لشکر کے رکن کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی مشتعل ہجوم پر مبینہ فائرنگ

کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر شاہ زیب جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ، ڈمپر نے اسکول جانے والے بچوں کو روند ڈالا، 3 جاں بحق، 5 زخمی

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور نیاز کو گرفتار کرلیا۔ مشتعل افراد نے حادثے کے بعد ڈمپر کو آگ لگادی، جسے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا۔

اسی دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، تو عوام مشتعل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق لیاقت محسود کے گارڈ نے جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

???? ????
لیاقت محسود ڈمپر مافیا کا صدر اپنے گن مین کے ہمراہ کراچی کی عوام پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کروا رہا ہے۔
ابھی کچھ دیر قبل ایک ڈمپر نے ایک لڑکے کو کچل دیا تھا۔#کراچی#Karachi#ڈمپر_مافیا#DumperMafia pic.twitter.com/LtjqRfkeGD

— Mast malang (@mastmalang09) November 3, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ گورنر نے جاں بحق شاہ زیب کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی اہلیہ کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری چالان کیے جا رہے ہیں، اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائیں گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔

بعد ازاں مشتعل افراد نے رام سوامی میں دوبارہ حادثے کا سبب بننے والے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق جلتے ہوئے ڈمپر کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کی گئی۔

دوسری جانب ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے دعویٰ کیا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو مشتعل افراد نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا اور ان کی گاڑی کو جلانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاں بحق نوجوان کے گھر اور اسپتال جائیں گے اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ

پولیس نے واقعے کے دو مقدمات گارڈن تھانے میں درج کر لیے ہیں۔ پہلا مقدمہ جاں بحق نوجوان شاہ زیب کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں ڈمپر ڈرائیور نیاز کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسرا مقدمہ عوام پر فائرنگ کے الزام میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 25 سے 30 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرک حادثہ ڈمپر ایسوسی ایشن کراچی

متعلقہ مضامین

  • پشاور: خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
  • افسوسناک خبر، جے یو آئی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ، جان کی بازی ہار گئے
  • نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی مشتعل ہجوم پر مبینہ فائرنگ
  • شمالی وزیرستان،ڈی پی او اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق