ہنڈائی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، صارفین کس طرح متاثر ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)ہنڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔
فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہاس تبدیلی کا اثر ہنڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہنڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔
ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل دی گئی ہے:
ہنڈائی نے اپنے ڈیلر پریکپالز اور سیلز ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندرونی نظام اور ورک فلو کو نئی قیمتوں کے مطابق تبدیل کریں۔ کمپنی نے فروخت کے عملے کو مزید رہنمائی کے لیے ایریا سیلز مینیجرز سے رابطہ قائم رکھنے کا بھی کہا ہے۔
یکم جون سے تمام پورٹر ورینٹز پر قیمت میں اضافہہنڈائی کے مطابق فریٹ چارجز میں اضافہ کمپنی کی ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ترسیلی لاگت کا انتظام کیا جا سکے اور ملک بھر میں بہتر سروس جاری رکھی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:بھارت میں تباہی مچ گئی،بڑے پیمانے پرہلاکتیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فریٹ چارجز چارجز میں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔