ویب ڈیسک: اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

 کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے آج یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں ، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

 سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں

 چند روز قبل بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی ، کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کرایوں میں

پڑھیں:

کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، کے الیکٹرک

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، عبداللہ ہارون روڈ، زینب مارکیٹ، صدر بازار، داؤد پوتہ روڈ، طارق روڈ اور کھارادر سمیت کمرشل مراکز لوڈشیڈنگ فری ہیں، 30 فیصد نیٹ ورک پر بجلی چوری اور بلوں کی ادائیگی کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جن فیڈرز پر بلوں کی مکمل ادائیگی ہے وہاں بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ ایک بیان میں کے الیکٹرکے کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں کسی کو مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں، بجلی صارفین کا ٹیرف پورے پاکستان میں یکساں ہے، کراچی کے صارفین وہی قیمت ادا کرتے ہیں جو دیگر شہروں میں ادا کی جاتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی کمرشل مارکیٹیں 70 فیصد لوڈشیڈنگ فری فیڈرز پر ہیں، موبائل مارکیٹ، الیکٹرانک مارکیٹ، ایمپریس روڈ اور لکی اسٹار لوڈشیڈنگ فری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، عبداللہ ہارون روڈ، زینب مارکیٹ، صدر بازار، داؤد پوتہ روڈ، طارق روڈ اور کھارادر سمیت کمرشل مراکز لوڈشیڈنگ فری ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 فیصد نیٹ ورک پر بجلی چوری اور بلوں کی ادائیگی کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  کرایوں میں کمی،پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی
  • میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا
  • سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • اسلام آباد: الیکٹرک بسوں کے کرائے میں بڑا اضافہ کردیا گیا
  • اسلام آباد : میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ
  • اسلام آباد: الیکٹرک بسوں کے کرائے میں بڑا اضافہ کردیا گیا
  • اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ
  • چیئر مین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں سفری سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت
  • کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، کے الیکٹرک