اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے آج یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی ، کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کرایوں میں
پڑھیں:
سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے شنگھائی میں چینی کمپنی اے ای آٹو کے حکام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مستقبل الیکٹرک گاڑیوں اور صاف توانائی سے جڑا ہے اور سندھ اس تبدیلی میں پیچھے نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماحول دوست منصوبوں پر سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دے گی۔