اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں امیر خان متقی نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح پر بلند کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ افغانستان بھی اسی نوعیت کا اقدام کرے گا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

گفتگو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 19 اپریل 2025 کے دورہ کابل کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید برآں، ازبکستان-افغانستان-پاکستان (UAP) ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، دونوں وزرائے خارجہ نے اس فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

یہ پیش رفت خطے میں رابطے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری