اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں امیر خان متقی نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح پر بلند کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ افغانستان بھی اسی نوعیت کا اقدام کرے گا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

گفتگو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 19 اپریل 2025 کے دورہ کابل کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید برآں، ازبکستان-افغانستان-پاکستان (UAP) ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، دونوں وزرائے خارجہ نے اس فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

یہ پیش رفت خطے میں رابطے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • افغانستان کے ساتھ مؤثر مکینزم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری
  • ٹی ٹی پی کی پشت پناہی جاری رہی تو افغانستان سے تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے: خواجہ آصف