لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ملک کی تعمیر کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلی پارٹی نے ملک کا جو حال کیا تھا کہ اب ہم بتدریج بہتر بنا رہے ہیں، سب کچھ استحکام کی طرف لوٹ رہا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت اور ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں، لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے: جنگ کے بعد نواز شریف جاتی عمرہ میں کیا کر رہے ہیں؟
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے کردار میں جو کردار مسلم لیگ ن کا ہے وہ شاید کسی اور پارٹی کا ہو۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا کردار صرف موٹر ویز، معیشت، ڈیمز اور بجلی کے پلانٹس تک نہیں ہیں حالانکہ ہمارے زمانے میں 4 سال روپیہ مستحکم رہا ہے، مسلم لیگ ن کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 طیارہ پاکستان میں بنایا۔ مسلم لیگ ن نے ہی پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔
یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر پر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے قوم کو مبارکباد اور پیغامات
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ملک کے ہر شعبے میں کردار ہے، ہمیں اللہ کا من حیث القوم شکر ادا کرنا چاہیے اور قوم بتانا چاہیے کہ ملک کے لیے کس کا کیا کردار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پارٹی سیاست مسلم لیگ ن نواز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پارٹی سیاست مسلم لیگ ن نواز شریف مسلم لیگ ن نواز شریف تھا کہ ملک کے
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی