لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے اور عید بھی وہیں گزاریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ان کے صاحبزادے حسن نواز بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر کر رہی ہے۔ اس کی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اس کو بتدریج بہتر بنا رہے ہیں۔ ہر چیز میں استحکام آ رہا ہے۔ ملکی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ہمارے زمانے میں چار سال تک روپیہ مستحکم رہا۔ شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ چین کے ساتھ ملکر جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے۔ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔ ہر شعبے کی ترقی میں مسلم لیگ (ن) کا کردار ہے۔ معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ الیکشن جیتنے پر اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں۔ سیاست کے ساتھ کام بھی ہونا چاہئے۔ لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا۔ ہم نے ہی ایٹمی دھماکے کئے تھے۔    

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف مسلم لیگ رہے ہیں

پڑھیں:

رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی

رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔

مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔

دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔

اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف