پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کو برتری
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جہاں 185میں سے 9 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ 5 ہزار 868 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، دوسرے نمبر پر موجود پی ٹی آئی کے امیدوار کو اب تک 3 ہزار 241 ووٹ ملے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن پر دھاندلی اور غنڈہ گردی کے الزامات عائد کیے گئے، تاہم الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کی خبر کو سراسر جھوٹ قرار دیا۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے حنا ارشد، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے فاخر نشاط، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راحیل کامران چیمہ، تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے محمد شفاقت اور دیگر آزاد امیدواران حصہ لے رہے ہیں، پی پی 52 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں پولنگ کے عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے کل 1 ہزار 696 پولنگ اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی، حلقے میں کل 185 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 11کو انتہائی حساس، 38 کو حساس اور 136کو نارمل قرار دیا گیا، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلم لیگ ن پی پی 52
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے عظیم اور پیارے والد میاں محمد اظہر قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔
حماد اظہر نے بتایا کہ میرے والد کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی۔
سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے، فیملی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
میاں اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، تاہم بعد میں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔