اعلیٰ عسکری حکام کی اساتذہ اور طلبا کے ساتھ اہم نشستیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کیساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔
اساتذہ اور طلبا کیساتھ نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔
کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔
کور کمانڈر ز نے کہا کہ طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، طلبا و طالبات جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
کور کمانڈرز نے طلبا پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں و منفی خبروں کا تدارک کریں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 414 پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،ایک لاکھ 56 ہزار کی حد بحال
آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 337 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1