وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید، “فسادی جنون” قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
صوابی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ جیسے بھارت کا جنگی جنون ناکامی سے دوچار ہوا، ویسے ہی پی ٹی آئی کا “فسادی جنون” بھی شکست کھا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دیا گیا “فائنل احتجاج” کا نعرہ بھی ناکامی کی ایک اور داستان رقم کرے گا اور یہ احتجاج پارٹی کے “تابوت میں آخری کیل” ثابت ہوگا۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نہ سوچ بدلی ہے، نہ موڈ، اور نہ ہی ایجنڈا۔ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، “جس طرح ’آپریشن سیندور‘ ناکام ہوا، ویسے ہی ’آپریشن اڈیالہ جیل سے رہائی‘ بھی ناکام ہوگا۔”
امیر مقام نے مزید کہا کہ جو لوگ مذاکرات سے بھاگتے رہے، وہ اب کس منہ سے تحریک چلانے کی بات کر رہے ہیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام 9 مئی جیسے واقعات کی روشنی میں پی ٹی آئی کا مزید ساتھ دینے کو تیار نہیں۔
انہوں نے سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کی حالیہ انتخابی کامیابی کو عوام کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیا اور کہا کہ یہ فتح ہر محاذ پر مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی جیت ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-17
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاروبارمیں آسانی کیلیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبے میں امن وامان کی بہتری پر پنجاب کے عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر بھی کیا۔