وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں اہم پیش رفت کے طور پر وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے. وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ہدایت وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران جاری کی گئی جس میں ایف بی آر کی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ حکومت قومی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو مستحکم معیشت بنانے کے لیے پرعزم ہے.
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں حالیہ مثبت اقتصادی اشارے حکومت کی پالیسیوں کی درست سمت کے واضح ثبوت ہیں اجلاس کے دوران وزیراعظم کو فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی کارکردگی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آر اے ایل) میں اصلاحات کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی اصلاحات جیسے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم مثبت نتائج دے رہی ہیں. اجلاس کو بتایا گیا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے مجموعی طور پر محصولات میں اضافہ ہوا ہے اور کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں نمایاں کمی آئی ہے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ عام ٹیکس دہندگان کے لیے ایک سادہ اور ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام جلد ہی متعارف کروایا جائے گا. وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق عام ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام متعارف کروانے کا کام تیزی سے جاری ہے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے سینئر عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم
پڑھیں:
ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں رواں سال کے دوران اربوں کی بچت ہوئی ، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں انہوں نے ریلوے کے مختلف امور پر بریفنگ لی، حکام نے بتایا کہ 8 ماہ کے دوران بجلی کی مد میں اربوں کی بچت کی گئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے 8 ماہ کے دوران میٹرائزیشن اور سولرائزیشن سے ریلوے میں بڑی بچت ہوئی، بجلی چوری کی مؤثر روک تھام سے پاکستان ریلوے کو شاندار کامیابی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے ڈویژن میں 416.6 ملین کی ریکارڈ بچت کی گئی ہے،لاہور ورکشاپ مغلپورہ میں 243 ملین کی بچت ممکن ہوئی،کوئٹہ ریلوے ڈویژن میں 38 ملین جب کہ راولپنڈی ریلوے ڈویژن میں 75 ملین کی بچت ہوئی۔
کراچی ریلوے ڈویژن میں 26 ملین اور سکھر ریلوے ڈویژن میں 60 ملین کی بچت ہوئی، ملتان میں 9.6 ملین، پشاور میں 6.46 ملین کی بچت کی گئی۔
اجلاس میں حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ بجلی چوری پر زیرو ٹالرنس ہوگی جو چوری کرے گا سیدھا جیل جائے گا، جدید اقدامات سے ریلوے کے اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔