کراچی میں کسٹمز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے شہری جان بحق، لواحقین کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں نے لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کیا، احتجاج کے باعث ٹاور سے کیماڑی، ماڑیپور روڈ پر جانی والا ٹریفک معطل رہی جس کے بعد پولیس کی مداخلت پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔
پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹمز اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار احسان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شاہزیب محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیے: خضدار کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کیسے برآمد کیا؟
اہلخانہ نے جناح اسپتال میں لاش کے ہمراہ احتجاج کیا اس دوران بوٹ بیسن پولیس جاں بحق احسان کے ساتھ موجود شاہزیب کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ شاہزیب سے پوچھ گچھ کی جائیگی واقعہ کیسے پیش آیا۔
احسان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ کوئی دہشتگرد نہیں تھا بلکہ کار میں خشک ایرانی دودھ لے کر جا رہا تھا۔ سمیر نامی کسٹمز اہلکار نے فائرنگ کی جس کے ساتھ عادل بھٹی اور پرائیویٹ افراد بھی تھے، احسان کو سرپر گولی ماری گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا،کسٹمز اہلکار گاڑی اور اس میں موجود دودھ ساتھ لے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج فائرنگ کراچی کسٹم حکام کسٹمز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فائرنگ کراچی کسٹم حکام
پڑھیں:
امریکا: پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک‘حملہ آور بھی مارا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھیکہ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔