انگور اڈہ بارڈر سے 2 کسٹمز افسران بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
انگور اڈہ بارڈر— فائل فوٹو
صدر چیمبر آف کامرس سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ انگور اڈہ بارڈر کے 2 کسٹمز افسران بازیاب ہو گئے ہیں۔
ایک بیان میں سیف الرحمٰن نے کہا کہ بازیاب افسران میں سپرنٹنڈنٹ کسٹمز نثار عباسی اور انسپکٹر خوش حال شامل ہیں۔
صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ دونوں افسران کو 13 فروری کو اغواء کیا گیا تھا، دونوں افسران کی رہائی میں تاجروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن منگل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔یہ نمائش بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی بطور مہمان خصوصی نمائش کو سراہا۔ آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔