قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیلامی 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد، اسلام آباد میں ہوگی۔

ترجمان نیب کے مطابق یہ اقدام قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 (ای) کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ڈیفالٹرز کی جائیدادیں بحق سرکار نیلام کی جا سکتی ہیں تاکہ واجب الادا رقوم کی وصولی ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی، تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس (پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی)، بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس 2 (پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی)، روبیش مارکی اور لان (بحریہ گارڈن سٹی، نزد گالف کورس، اسلام آباد)، ارینہ سینما (پلاٹ نمبر 984، بورڈ اے، فیز 4، راولپنڈی) اور سفاری کلب (پلاٹ نمبر 27، سفاری ولاز ون، راولپنڈی) شامل ہیں۔

نیب کے مطابق نیلامی میں دلچسپی رکھنے والے خریداروں کے لیے نیلامی سے 2 روز قبل نیب ریجنل آفس اسلام آباد میں بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ وہ طریقہ کار اور شرائط سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔

حکام کے مطابق نیلامی کا مقصد پلی بارگیننگ کے تحت طے شدہ مگر غیر ادا شدہ رقوم کی وصولی کو یقینی بنانا ہے، جو نیب قوانین کے تحت ایک اہم قانونی اور مالی عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بحریہ ٹاؤن جائیداد نیلامی قومی احتساب بیورو ملک ریاض حسین نیب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بحریہ ٹاؤن جائیداد نیلامی قومی احتساب بیورو ملک ریاض حسین بحریہ ٹاؤن پلاٹ نمبر کے تحت

پڑھیں:

(سندھ بلڈنگ ) منہدم شدہ عمارتوں کو تعمیر ات کی چھوٹ پر وصولیاں

ڈائریکٹر سید ضیاء نے عید کی تعطیلات پر خطیر رقم بٹور لی ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیر شروع
ناظم آباد نمبر2پلاٹ نمبرD8/9اور پلاٹ نمبر 2J17/5 پر خلاف ضابطہ تعمیر کی اجازت
عمیر المعروف بے بی پر افسران کی نوازشات ، غیر قانونی عمل پر چشم پوشی ، جرأت رپورٹ

سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کی عیدی مہم شروع دھواں دھار آپریشن میں منہدم کی جانے والی عمارتوں کی عید کی تعطیلات میں ازسرنو تعمیر کی چھوٹ جاری آپریشن میں بھی مخصوص عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھا گیا جرآت سروے رپورٹ کراچی اسٹاف رپورٹر وسطی پر قابض ڈائریکٹر سید ضیا نے عیدی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت گزشتہ دنوں وسطی میں دھواں دھار انہدامی کاروائیوں میں منہدم کی جانے والی عمارتوں کو عید کی تعطیلات میں ازسرنو تعمیر کی چھوٹ دی جارہی ہے جس میں ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر D8/9 منہدم کی جانے والی بالائی منزل کی عمیر المعروف بے بی نے خطیر رقم ادا کرنے کے بعد ازسر نو تعمیر کی چھوٹ حاصل کر لی ہے جرآت سروے کے دوران یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ ناظم آباد ہی کے رہائشی پلاٹ نمبر 2J17/5 پر کمرشل پورشن یونٹ کی خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے بھی محفوظ رکھا گیا ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دوہرے معیار پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاؤس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی
  • (سندھ بلڈنگ ) منہدم شدہ عمارتوں کو تعمیر ات کی چھوٹ پر وصولیاں
  • کوئٹہ: رکشے ختم کرکے الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ
  • ملک ریاض کی جائیدادیں نیلامی کے لیے پیش: نیب نے 12 جون کی تاریخ مقرر کر دی
  • نیب کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان
  • راولپنڈی: بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک
  • میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا
  • اسسٹنٹ پروفیسر کی ہلاکت کی ایف آئی آر تھانہ زمان ٹاؤن میں درج
  • راولپنڈی: رشتے کے تنازع پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق