کراچی کی ضلعی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظورکرلی، کامران قریشی کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع جنوبی کی عدالت میں ملزم کامران قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت استغاثہ نے درخواست کی مخالفت کی اور موقف اپنایاکہ ملزم سے غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے.

لہٰذا اسے ضمانت نہ دی جائے۔وکیل صفائی نے بتایاکہ مقدمہ جھوٹاہے صرف ارمغان کاوالد ہونےکی بنا پر مقدمہ درج کیاگیاہے.عدالت نے درخواست پر ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمےمیں مطلوب نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔ملزم کامران اصغر قریشی کےخلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نےمقدمہ درج کیاتھا. ملزم کےخلاف مجموعی طورپر4مقدمات درج ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کامران قریشی

پڑھیں:

ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

 عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • میرپورخاص ،سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں بندر بانٹ
  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، ائینی پینج تشکیل
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت‘ 8سال بعد درخواست کا فیصلہ