ایک ہزار ارب روپے کے 118 منصوبے ختم کر رہے ہیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال : فوٹو فائل
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے کے 118 منصوبے ختم کر رہے ہیں، ان منصوبوں سے فوری 100 ارب روپے کی بچت ہوگی، اگلے تین سال میں حیدرآباد سکھر موٹروے مکمل کریں گے.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص ہوں گے، بلوچستان کو 250 ارب روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں سو ارب روپے کم ہے، قومی اسٹریٹجک منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے، دیامر بھاشا ڈیم، سکھر حیدرآباد موٹروے، چمن روڈ، قراقرم ہائی وے فیز ٹو بھی اہم ترجیحات ہیں، بھارت کی دھمکیوں کے بعد دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر لازم ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.
دستاویز کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی اور کابینہ ڈویژن کے لیے 50 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہےْ
احسن اقبال نے کہا کہ وزارت خزانہ نے ایک ہزار ارب روپے کا تخمینہ دیا، 120 ارب روپے این 25 کے لیے ہیں، سخت مالی حالات ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہے، جو پیسے صوبوں کو دینے کے بعد بچتے ہیں وہ قرضوں کی ادائیگی میں نکل جاتے ہیں، وزیر اعطم نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر کمیٹی بھی بنائی ہے، بجٹ میں سوشل سیکٹر کے لیے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ضم اضلاع کے لیے بجٹ میں 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ترجیح ہے کہ قومی اہمیت کے پروجیکٹ کا تحفظ کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ترقیاتی بجٹ میں کمی کو کاؤنٹر کرنے کی کوشش کی ہے، گزشتہ سال میں اصلاحات سے پروجیکٹس میں کئی ارب روپے کی بچت کی گئی، 664 ارب روپے انفرااسٹریکچر، توانائی، پانی اور ٹرانسپورٹ اور فزیکل پلاننگ کےلیے رکھے ہیں، پچھلے سال 1400 ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھا تھا، یہ ترقیاتی بجٹ کٹوتی کے بعد 1100 ارب پر آ گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دوسال میں ترسیلات زر میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ کیا، اگلے پانچ سالوں میں ترسیلات زر 50 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ کے تمام نیگیٹیو کالز کو مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد ہدف رکھا ہے، برآمدات کے لیے آئندہ مالی سال میں ہدف 35 ارب ڈالر رکھا ہے، ترسیلات زر کا ہدف 39 ارب ڈالر رکھا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایک ہزار ارب روپے ترقیاتی بجٹ وفاقی وزیر احسن اقبال روپے مختص نے کہا کہ ارب ڈالر مالی سال سال میں کے لیے کا ہدف
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے لیے جاری کردہ اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اس بہتری کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025-26 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی برقرار رکھی گئی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف کے نفاذ سے نہ صرف ایشیائی ممالک متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے سبب برآمدات میں کمی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سال 2026 تک مجموعی معاشی ترقی 6.2 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔یہ رپورٹ اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ اگرچہ علاقائی سطح پر کچھ مثبت رجحانات موجود ہیں، تاہم عالمی تجارتی ماحول اور پالیسی اقدامات آئندہ کی معاشی سمت کا تعین کریں گے۔