وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم؛ پی سی ون کی منظوری میں 251 دن لگائے گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی:
وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کے اسباب سامنے آگئے ہیں۔
اس اسکیم کا اعلان پی ڈی ایم کے سابق دور حکومت میں جولائی 2023 میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کیا تھا جو اس وقت بھی وزیر اعظم تھے جس کے بعد اس کی فائلیں "پلاننگ کمیشن، ایچ ای سی ، وزیر اعظم سیکریٹریٹ اور ایگزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل" کے دفاتر میں گھومتی رہیں اور ازاں بعد فروری 2024 کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کے پروجیکٹ کی execution اور ٹینڈر کے اجراء کے لئے "پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی" قائم کی گئی۔
اس پوری مشق میں 251 روز لگائے گئے اور یوں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کی تقسیم میں غیر معمولی تاخیر کی گئی جبکہ اس اسکیم کا مقصد سرکاری جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کی digital empowerment اور اکیڈمک و ریسرچ کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔
یاد رہے کہ ٹینڈر کے اجراء کے بعد اب حال میں اپریل کے آخری عشرے سے طلبہ سے پورٹل کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جن میں ایم فل/ پی ایچ ڈی کے علاوہ انڈر گریجویٹ پروگرام کے سرکاری جامعات کے طلبہ شامل ہیں۔
"ایکسپریس " کو اس سلسلے میں ملنے والی دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے جب لیپ ٹاپ اسکیم کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کا نوٹس لیا تو اس سلسلے میں ایچ ای سی کے افسران کی جانب سے کیبنٹ ڈویژن کو ایک پریزینٹیشن دی گئی، یہ پریزینٹیشن بتاتی ہے کہ 251 روز میں اس اہم ترین اسکیم کا پی سی ون منظور ہوا۔
مزید تفصیلات کے مطابق 251 روز میں سے صرف 73 دن finalisation of technical assessment میں لگائے گئے اسی طرح 76 دن financial evaluation میں اور 59 دن technical evaluation میں لگ گئے 47 دن bid submission اور 45 دن contract signing میں لگے جبکہ 19 دن اسٹیئرنگ کمیٹی کے نوٹفکیشن اور 7 دن finalisation of SBD میں لگے جو کل ملا کے 251 روز بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تقریبا پونے 2 سال کے بعد یکم جون تک ملک بھر کی سرکاری جامعات کے طلبہ سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے سلسلے میں بذریعہ پورٹل درخواستیں لی گئی ہیں اور اب معاملہ وفاقی ایچ ای سی کے پاس ہے کہ وہ مزید کتنے روز یا مہینوں میں سرکاری جامعات کے طلبہ کو لیپ ٹاپ کی تقسیم شروع کرے گی۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ کیونکہ موجودہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی ایک سالہ مدت ملازمت جولائی کے آخر میں پوری ہورہی ہے اور وہ مدت ملازمت میں مزید توسیع کے بھی خواہاں ہیں تو ممکن ہے کہ اس عجلت کا فائدہ سرکاری جامعات کے طلبہ کو پہنچ جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری جامعات کے طلبہ لیپ ٹاپ اسکیم ایچ ای سی کے اجراء
پڑھیں:
وزیر اعظم کا بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
—فائل فوٹووزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ اور بیٹی کے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نالے میں بہنے والے باپ اور بیٹی کے ریسکیو کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے اور حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں لگاتے رہے، کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی
شہباز شریف کی جانب سے این ڈی ایم اے کو صوبوں اور متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ متاثرہ عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے اور آنے والے دنوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں باپ بیٹی تھے۔
نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے آوازیں لگاتے رہے، کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی، پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم نے تلاش شروع کر دی ہے۔