سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسلام منافی بل کے ذریعے جائز نکاح میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے، متنازعہ بل ملک میں سیکولر ازم اور فحاشی کو جنم دیں گے، حکومت فوری طور پر شادی بل کو ختم کرکے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت سے ٹکراؤ کے کسی بل کو تسلیم نہیں کرینگے، 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا قانون قرآن و سنت کے خلاف ہے حکومت فوری ختم کرے، قرآن و سنت کو نظر انداز کرکے قانون سازی غیر آئینی اور آئین کی روح کے منافی ہے، اسلام سب سے زیادہ بچوں اور بچیوں کو ان کے حقوق دیتا ہے اور تحفظ فراہم کرتا ہے، اسلامی شناخت کو ختم ہونے نہیں دیں گے، قرآن و سنت کے منافی شادی میرج بل کو مسترد کرتے ہیں، ہمارے لئے سپریم لاء قرآن و سنت ہے اس کے منافی کسی بل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کے بل کو مسترد کرتے ہوئے کیا۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسلام منافی بل کے ذریعے جائز نکاح میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے، متنازعہ بل ملک میں سیکولر ازم اور فحاشی کو جنم دیں گے، حکومت فوری طور پر شادی بل کو ختم کرکے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کرے، پاکستان سنی تحریک کے علماء بورڈ کو بھی متنازعہ شادی بل کے حوالے رجوع کیا ہے اس کی مکمل تحقیقات کرے گا، علماء بورڈ کے موقف کو میڈیا کے سامنے لائیں گے، پاکستان کا آئین بھی شریعت سے متنازعہ بل کی اجازت نہیں دیتا، حکومت فوری طور پر اس بل کو ختم کرکے شریعت کی روشنی میں قانون سازی کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکومت فوری کو ختم

پڑھیں:

کراچی، سندھ حکومت کا گھوٹکی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس، مکمل تحقیقات کا حکم

کراچی:

حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی میں ایک خاتون رانی بھاگڑی اور ان کی فیملی کے ساتھ مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

سکھدیو ہیمنانی کا کہنا تھا کہ قانون شکنی، جبر یا مذہبی آزادی میں مداخلت کے کسی بھی واقعے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گرد پناہ گاہوں پر تشویش، طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی: دفتر خارجہ
  • عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
  • اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، شاداب رضا نقشبندی
  • پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • بلوچستان واقعہ: علماء نے مقتولہ کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دے دیا
  • حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کرینگے ، ملی یکجہتی کونسل
  • کراچی، سندھ حکومت کا گھوٹکی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس، مکمل تحقیقات کا حکم
  • حکومت کو قانون ناموسِ رسالت ﷺ سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی، جواد لودھی