چینی قافلے پر حملے کا مقدمہ ، حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت برہم, تفتیشی افسر کو 10 جون تک مہلت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کے قافلے پر خودکش حملے کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن حتمی چالان اب تک پیش نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ ہر بار مہلت مانگی جاتی ہے، آخر کب تک صرف وقت ہی مانگا جاتا رہے گا؟۔ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے بھی عدالت میں شکایت کی کہ بار بار تاریخیں دی جا رہی ہیں لیکن پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔تفتیشی افسر نے ایک بار پھر عدالت سے مہلت طلب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اگلی سماعت پر حتمی چالان جمع کرا دیا جائے گا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 10 جون تک مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں پولیس کے مطابق ملزمہ گل نسا اور جاوید کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دونوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر حتمی چالان عدالت نے
پڑھیں:
پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-14
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پیٹرول پمپ سیل کرنے اور قبضہ کرنے کے الزام میں میرپورخاص کے میئر، میونسپل کمشنر اور ایس ایچ او ٹاون سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے ہائیکورٹ حیدرآباد سے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے ایک شہری راجہ اشتیاق علی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں دائر درخواست کے بعد ٹاؤن تھانے میں میونسپل کارپوریشن کے میئر عبدالرؤف غوری، میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، میونسپل کارپوریشن میں تجاوزات سے متعلق افسران اورنگزیب مغل، ٹیکسیشن افسر عبدالسلام میمن، انکرچمنٹ انچارج حاجی صدیق، ایس ایچ او ٹاون کامران ہالیپوٹو، اے ایس آئی عرس محمد مری سمیت پولیس اہلکاروں اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف بھتہ، اقدام قتل، ہنگامہ آرائی اور دیگر الزامات کے تحت پیٹرول پمپ کے مالک راجہ اشتیاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے درخواست گزار نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام کاروائی کا سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ محفوظ ہے زیر زمین ٹینک میں ذخیرہ شدہ 5000 لیٹر تیل قبضے میں لے لیا تھا۔