Daily Mumtaz:
2025-06-05@19:15:53 GMT

کراچی میں رات 12بج کر 53 منٹ پر پھر زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

کراچی میں رات 12بج کر 53 منٹ پر پھر زلزلہ

کراچی میں رات 12بج کر 53 منٹ پر پھر زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔

لانڈھی میں کئی مکانات کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

کراچی میں اتوار سے اب تک 11 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آئندہ دو روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گزشتہ 48 گھنٹوں میں شہر کراچی 11 بار زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، مزید جھٹکے آنے کا خدشہ

روشنیوں کا شہر کراچی ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا ، رات 12بج کر 53 منٹ پر پھر زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ لانڈھی میں کئی مکانات کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔ کراچی میں اتوار سے اب تک 11 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آئندہ دو روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حالیہ جھٹکے کا مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق میں تقریباً 30 کلومیٹر دور اور 13 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ سب سے زیادہ جھٹکے قائد آباد، ملیر، سعود آباد، کھوکھرا پار، اسٹیل ٹاؤن، اور گلستانِ جوہر سمیت اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اچانک لرزتی زمین نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا، اور بہت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی جانب دوڑتے دکھائی دیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان ریکارڈ نہیں ہوا، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ آفٹر شاکس ہیں جو آئندہ 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتے ہیں۔ گزشتہ شام سے شروع ہونے والی اس زلزلہ لہر میں اب تک سب سے زیادہ شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں، لیکن احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی چونکہ فالٹ لائن پر واقع نہیں، اس لیے ان جھٹکوں کی نوعیت ہلکی اور محدود ہے، لیکن ماحولیاتی تبدیلیاں اور زیرِ زمین دباؤ اس قسم کی سرگرمی کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی : ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں رات گئے مزید 3 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی، شدت کیا ہوگی؟
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں‌ خوف و ہراس
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ
  • کراچی میں اتوار سے اب تک 18 بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • گزشتہ 48 گھنٹوں میں شہر کراچی 11 بار زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، مزید جھٹکے آنے کا خدشہ