صادق آباد: ٹرالر ڈرائیوروں میں جھگڑا، 2 ڈرائیور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
صادق آباد میں کوٹ سبزل قومی شاہراہ پر 2 ٹرالر ڈرائیوروں میں جھگڑا ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تیز دھار آلے کے وار سے 2 ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے کہا کہ جھگڑے کے دوران 2 ڈرائیور زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
تصویر سوشل میڈیا۔کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنائے، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ٹرام منصوبے کو حتمی شکل اور آپریشنل بنانے کے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔