ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملزم کو 20گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا، پولیس نے ملزم سے پستول اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کیا،وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ ملزم نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔