میر واعظ کی طرف سے حضرت شاہ ہمدان کو انکے یوم وصال پر شاندر خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ ہمدان نہ صرف دین حق کے مبلغ اور اصلاح کار تھے بلکہ ایک صاحبِ بصیرت مفکر بھی تھے جنہوں نے اہل کشمیر کو ہنر و دستکاری سکھا کر معاشی خودکفالت کی راہ دکھائی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کو ان کے یوم وصال پر شاندر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی عظیم المرتبت ولی کامل، داعی اسلام، مصلح قوم اور مربی ملت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں روحانی، دینی اور معاشی انقلاب کے بانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان اس وقت وادی کشمیر تشریف لائے جب یہاں گمراہی، شرک اور الحاد کا غلبہ تھا۔ اگرچہ اسلام کی بنیاد حضرت بلبل شاہ نے پہلے ہی رکھ دی تھی، لیکن حضرت امیر کبیر اور ان کے رفقائے کار کی بے لوث جدوجہد سے اسلام کو استحکام ملا اور یہ پورے خطے میں راسخ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان نہ صرف دین حق کے مبلغ اور اصلاح کار تھے بلکہ ایک صاحبِ بصیرت مفکر بھی تھے جنہوں نے اہل کشمیر کو ہنر و دستکاری سکھا کر معاشی خودکفالت کی راہ دکھائی اور روزگار کے مواقع پیدا کیے۔ میر واعظ نے حضرت شاہ ہمدان کو کشمیری قوم کا حقیقی محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے پرآشوب دور میں بھی ان کی تعلیمات جو قرآن و سنت پر مبنی ہیں، ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور تاقیامت روحانی رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت شاہ ہمدان میر واعظ کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔