الیکشن کمیشن کو ای پی سی(ن)کہوں گا. ندیم افضل چن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن (ن )کہوں گا ،الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے؟ لیٹر جاری کر دیا کرے، جو نون لیگ کو سلام کر لے لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے، تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں اور نون لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا.
(جاری ہے)
سمبڑیال ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے دیگرپارٹی راہنماﺅں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نون کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا،الیکشن کو قطعا شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے طریقہ اپنایا گیا اور لوگ مان رہے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ، ان کے ساتھ چلیں یا خلاف، لوگ کہتے تھے کہ آپ نون لیگ کو چھوڑ دیں ہم آپ کو ووٹ دیں گے. ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ کا جو ساتھ دیتا ہے عوام ان کو ووٹ نہیں دیتی، میں سمجھتا تھا وزیراعلی کام کررہی ہیں اربوں روپے لگارہی ہیں لیکن یہ تمام دکھانے کے لئے ہے، کسان کی تین فصلیں رل گئی ہیں، پنجاب زراعت پر منحصر کرتا ہے، لوگوں کی مشکلات ہیں ، لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن (ن)لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا. انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی پینتالیس ہزار ووٹ بنالیتے،جو کہتے ہیں الیکشن جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو لیکن الیکشن شفاف نہیں ہے یہ بیلٹ باکس بھی اٹھا کر لے گئے، اس الیکشن سے اگلے الیکشن کی جہدوجہد کریں گے . انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے، لیٹر جاری کردیا کرے، اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے، ہمارے پاس جواب نہیں تھا ہسپتال کیوں پرائیویٹائز ہورہے ہیں، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جہدوجہد جاری رکھیں گے.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن ندیم افضل چن ووٹ نہیں دیا نے کہا کہ ن لیگ کو
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :