مانتا ہوں ن لیگ کا ساتھ دینے پر ہمیں ووٹ نہیں پڑا‘ ندیم چن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا‘لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا‘اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی پینتالیس ہزار ووٹ بنالیتے‘الیکشن شفاف نہیں ہوااور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے‘اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے ‘یہ پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے‘ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے، لیٹر جاری کردیا کرے۔پیرکو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ووٹ نہیں
پڑھیں:
کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں، سعد رفیق
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں۔
مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دورے کا مقصد سیاسی لوگوں کو فیلڈ میں نکالنا ہے، جماعتوں سے بالاتر ہوکر سیاسی لوگوں کو متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے ہیں، گنے کے کاشتکاروں کے 2 سال سے رکے واجبات دلوائے جائیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیلاب سے فصلوں، فش فارمز اور باغات کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، ہر سیاستدان کی ذمے داری ہے کہ آفت میں لوگوں کے کام آئیں۔
سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ دریا کے بیٹ میں تعمیرات کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہیے، میرا خیال ہے اب حکومت کسی سے رعایت نہیں کرے گی۔