یہ سچ ہے کہ پولیس نے پولنگ روکی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2025ء) سمبڑیال ضمنی الیکشن کے نتائج پر رہنما پی پی ندیم افضل چن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ پولیس نے پولنگ روکی، بدمعاشوں کے ذریعے پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے، الیکشن کمیشن کو الیکشن کمشن (ن) کہوں گا الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے؟ لیٹر جاری کر دیا کرے، جو ن لیگ کو سلام کر لے لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے، تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں اور (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا، الیکشن کو قطعاًشفاف نہیں مانتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا،الیکشن کو قطعاً شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔(جاری ہے)
پارٹی دفتر میں دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے طریقہ اپنایا گیا اور لوگ مان رہے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں (ن)لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ، ان کے ساتھ چلیں یا خلاف، لوگ کہتے تھے کہ آپ (ن)لیگ کو چھوڑ دیں ہم آپ کو ووٹ دیں گے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ (ن) لیگ کا جو ساتھ دیتا ہے عوام ان کو ووٹ نہیں دیتی، میں سمجھتا تھا وزیراعلی کام کررہی ہیں اربوں روپے لگارہی ہیں لیکن یہ تمام دکھانے کے لئے ہے، کسان کی تین فصلیں رل گئی ہیں، پنجاب زراعت پر منحصر کرتا ہے، لوگوں کی مشکلات ہیں ، لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی پینتالیس ہزار ووٹ بنالیتے،جو کہتے ہیں الیکشن جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو لیکن الیکشن شفاف نہیں ہے یہ پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے، اس الیکشن سے اگلے الیکشن کی جہدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے، لیٹر جاری کردیا کرے، اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے، ہمارے پاس جواب نہیں تھا ہسپتال کیوں پرائیویٹائز ہورہے ہیں، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لوگوں نے ہمیں الیکشن کمیشن ووٹ نہیں دیا پیپلز پارٹی نے کہا کہ لیگ کو
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے: رضا ربانی
رضا ربانی—فائل فوٹوسابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارلیمانی نظام کو ناپید کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے۔
کراچی سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے میثاق...
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو حلف کے لیے ایک شخص کو نامزد کرنے کا خط لکھا۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خط کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس وقت ناقابلِ عمل حالات یا وجوہات موجود نہیں تھیں، گورنر کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے منتخب ممبران کو حلف دلانا غیر ضروری تھا۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پریکٹس میں کورم کی کمی ایک عام سی بات ہے، منتخب اراکین کی حلف برداری کو کسی بھی ادارے کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کی زیادتی نے پارلیمانی تاریخ میں بدصورت اور غیر آئینی نظیر قائم کی۔