کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں کیا جارہا: بھارتی ائیر چیف مارشل مودی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
نئی دہلی(اوصاف نیوز) آپریشن’ بنیان المرصوص ‘ کے ہاتھوں منہ کی کھانے والے بھارت کے زخم آج بھی تازہ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر پھٹ پڑے۔
دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔
امر پریت سنگھ نے سوال اٹھایا کہ معاہدے پر دستخط کے وقت غیر حقیقی ٹائم لائنز کا وعدہ کیوں کیا جاتا ہے؟ بلآخر ہم ایک ایسا وعدہ کیوں کرتے ہیں جسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔
بھارتی ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت میں دفاعی نظام کو ڈیزائن کرکے اس کی تکمیل کرنا شروع کرنا چاہیے، نہ کہ صرف انہیں پیش کرنا چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار سوشانت نے کہا کہ بھارتی حکومت مسئلے کا حل نکالتی تو پاکستان کے ساتھ جنگ میں شاید اتنا نقصان نہ ہوتا، حکومت کو مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، تاخیر کا ذمہ دار کسی حد تک ’سیاست‘ کو قرار دیا جاسکتا ہے۔
صدر آصف زرداری سے پی پی ممبران پنجاب اسمبلی کی ملاقات، شکایات کے انبار، حکومت کیساتھ چلنا مجبوری ہے، صدر کا جواب
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ائیر چیف مارشل
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔