حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
شاہدسپرا: حکومت نے ایک بار پھر نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پالیسی کو "نیٹ بلنگ" میں تبدیل کرنے کیلئے تجاویز طلب کر لی گئیں۔وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کی تجاویز مسترد کر دی تھیں۔
وزارت پاور ڈویژن نے ایک بار پھر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے پر کام شروع کیا۔لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگ لی گئیں۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
ترجمان ذرائع کے مطابق نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت صارفین کی "نیٹ آف بلنگ" کو ختم کر دیا جائے گا۔نیٹ آف بلنگ پالیسی تبدیل ہونے سے صارفین کو بلوں میں ریلیف کی شرح کم ہوگی۔نیٹ بلنگ کے ٹیرف صارفین کو بنیادی ٹیرف کے مطابق بلز جاری کئے جائیں گے۔
سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس پر حکومت فی یونٹ ریٹ مقرر کرے گی، بنیادی ٹیرف اور ایکسپورٹ شدہ یونٹس کی بنیاد پر صارفین کو بلز ارسال ہوں گے۔
لاہور؛ وارداتوں کی ہاف سنچری کرنے والے ڈکیٹ پکڑے گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ پالیسی پالیسی تبدیل تبدیل کرنے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔