2025-05-24@16:49:09 GMT
تلاش کی گنتی: 6816

«تبدیل کرنے»:

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ خضدار میں دشمن نے حملہ کیا، بچوں کا کیا قصور تھا؟ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان لوگوں سے بات کریں، تقسیم اور تفریق ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کو ہم نے میدان میں پیچھے دھکیلا ہے، جو بھارت کر رہا ہے وہی اسرائیل کر رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ برطانیہ میں سروے ہوا...
    اوکاڑہ میں ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا نتیجے میں باپ، بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں تیز زفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، یہ خوفناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پنجاب کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب والد بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد ندیم اور ان کے تین بچے 10 سالہ آریان، 8 سالہ ایان اور 6 سالہ عائزہ شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور کوتاہی کے باعث پیش...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 17 مئی 2025 کو صبح کے وقت سینے میں درد کی شکایت پر لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 8 روز تک زیر علاج رہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں انہیں اسپتال سے واپس منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ اسپتال میں قیام کے دوران ان کے متعدد ٹیسٹ اور طبی معائنے کیے گئے، جن میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا کم دباؤ کا نظام اب شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ ڈپریشن 17.1 ڈگری شمالی اور 73.0 ڈگری مشرقی طول بلد پر موجود ہے، جو کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب واقع ہے۔ ادارے نے بتایا کہ یہ موسمی سسٹم مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور اندازہ ہے کہ یہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے کونکن سے آج دوپہر کے وقت ٹکرا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فی الوقت پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو اس سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں...
    سینئر صوبائی وزیر اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز حضرات کو سنجیدہ نوعیت کے تحفظات تھے۔کمشنر آفس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کےلیے کمیٹی بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کمیٹی 10 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز حضرات کو سنجیدہ نوعیت کے تحفظات تھے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی حالات، بلوچستان کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) دونوں رہنماؤں نے خضدار میں پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈین پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کو جلد ہی نشان عبرت بنایا...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 23-05-2025 اسلام ٹائم وی لاگ   Middle East on Fire: Resistance Rises Against Zionist Crimes | Iran, Yemen & Arab Response موضوعات: رہبر مسلمین کا دوٹوک پیغام،امریکہ اپنی اوقات میں رہے  ،اسرائیل میں خطرے کی گھنٹیاں یمن نے حیفا بندرگاہ کو گھیر لیا صیہونیوں نے برطانوی وفد پر فائرنگ کر کے تمام حدیں پار کر لی؟   ہفتہ وار پروگرام: وی...
    لاہور:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا اب تک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ان کے موکل کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ بتایا گیا۔ یاد رہے کہ 17 مئی 2025 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں داخل ہونے والی امداد انتہائی کم ہے اور غزہ کی پٹی میں بڑی مقدار میں امداد کی شدید ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوتیرس نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسی امداد جس کی رسائی تیز، قابل اعتماد، محفوظ اور پائیدار ہو کے بغیر غزہ میں مزید لوگ مر جائیں گے۔ امداد کی برقت ترسیل نہ ہوئی تو اس کے تمام آبادی کے لیے طویل مدتی نتائج تباہ کن ہوں گے۔سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ غزہ میں فلسطینی اس ظالمانہ تنازعے کے سب سے وحشیانہ دور سے گزر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل...
    اسلام ٹائمز: مرکز برائے فلسطینی انسانی حقوق نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل امدادی عمل کو دانستہ سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، تاکہ فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کیا جا سکے، انکی آبادی کو منتشر کیا جا سکے اور ایک زندہ، مزاحمت کرتی قوم کو بھوک، موت اور تباہی کی سرحد پر لا کھڑا کیا جائے۔ یہ ساری صورتحال مغربی دنیا کی حکومتیں خاموشی سے دیکھ رہی ہیں اور کوئی بھی عملی اقدام کرنے سے قاصر ہیں، کیونکہ مغربی تہذیب ان حکومتوں کو اجازت نہیں دیتی، اس لئے اس تہذیب کو سفاک تہذیب کہا گیا ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان غزہ کی پٹی اور اس کے لاکھوں...
    عمران خان کیلئے بیک چینل مذاکرات، امریکی پاکستانی ڈاکٹرز کی دوبارہ پاکستان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی رہائی کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئے۔پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے چند ماہ قبل اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ ساتھ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ یہ گروپ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد اب تک عمران خان سے ملاقات میں کامیاب نہیں ہو پایا، اس بات کی...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو 17 مئی کو سینے میں درد کی شکایت پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: شاہ محمود قریشی عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال منتقل پی ٹی آئی رہنما کو پی آئی سی میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بھی رکھا گیا تھا تاہم بعد میں طبی معائینے کے بعد واپس جیل منتقل کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی 8 روز اسپتال میں زیر علاج رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکم جون کو حیدرآباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس وقت بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے، فلسطینی بھوک اور قحط سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی، تاجروں کا نمائندہ کنونشن، ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی... انہوں نے کہا کہ اب تو یورپین ممالک بھی کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل اہل غزہ کے لیے خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین بدترین صورتحال میں مبتلا ہے جبکہ...
    پولیس نے شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی سے جیل منتقل کر دیا شاہ محمود قریشی کو آج ہسپتال سے کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا ہے۔ وکیل شاہ محمود قریشی رانا مدثر شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا یے۔ رانا مدثر شاہ محمود قریشی کا ابھی تک علاج مکمل نہیں ہوا۔ وکیل رانا مدثر شاہ محمود قریشی کو واپس ہسپتال منتقل کرتے ہیں یا نہیں ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔ 
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ شدید بارش، ژالہ باری ،تیز ہواوں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ، راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کیکینٹینکا شیڈ گرگیاجبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام افسران کو الرٹ کردیا کہ وہ مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ یقینی بنائیں زیر تعمیر عمارات اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے مستقل سدباب کیلئے قومی کانفرنس بلائیں، جس میں تمام سیاسی و مذہبی قائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے اور ان سے بھی رائے لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چودھری سے ہسپتال میں ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحرانوں سے نجات کیلئے قومی سیاسی قیادت بند گلی سے باہر آئے، جبکہ موجودہ صورتحال میں سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے مستقل سدباب کیلئے قومی کانفرنس بلائیں، جس...
    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1 ہزار 58 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، اور بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
    برازیل کے دور دراز ایمیزون جنگلات میں بسنے والے ایک مقامی قبیلے ماروبو نے امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ قبیلے کا مؤقف ہے کہ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انہیں بے بنیاد طور پر ’’فحش مواد کے عادی‘‘ قرار دے کر ان کی عزت اور تہذیب کو مجروح کیا ہے۔ ماروبو قبیلہ، جو کہ جاواری وادی کے جنگلات میں آباد ہے اور تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے، اب دی نیویارک ٹائمز سے 180 ملین ڈالر (تقریباً 15 سو کروڑ روپے) کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔ قبیلے کا کہنا ہے کہ اخبار نے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد قبیلے کے نوجوانوں کی تصویر اس طرح پیش کی...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی  کے 11 مقدمات کا جیل ٹرائل آج پھر مؤخر ہوگیا، عدالت نے  تمام مقدمات کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے  11 مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل مؤخر کر کے کچہری عدالت میں سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے موقع پر کچہری عدالت آنے والے ملزمان میں مقدمات کے چالان کی نقول تقسیم جاری رکھی گئی جب کہ   بانی چیئرمین تحریک انصاف کو ان 11 کیسز میں چالان کی نقول کی تقسیم  آئندہ تاریخ کو ہوگی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کے عمران خان نے راولپنڈی ڈویژن...
    امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔پاکستانی سینما نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر اسٹارز بھی موجود تھے۔ انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد کی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اسرائیل نے ہمیشہ پاک بھارت کشیدگی کے وقت بھارت کی غیرمشروط حمایت کی۔جیسا کہ پلوامہ حملے کے بعد،اسرائیل نے کھل کر بھارت کا ساتھ دیا۔ اس کے برعکس،روس جیسا تاریخی اتحادی جوسرد جنگ میں بھارت کااہم اتحادی رہا، عمومی طورپر غیرجانبدار رہنے کوترجیح دیتاہے۔ پلوامہ حملہ،کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے وقت روس نے خاموشی اختیار کی لیکن اسرائیل کی حمایت سفارتی سطح سے بڑھ کردفاعی مددتک نظرآتی ہے۔ اسرائیل بھارت کانیا قابلِ اعتماد دفاعی پارٹنربن کرابھراہے،جبکہ روس کاکردار نسبتاًمحدودہوگیا ہے۔ اسرائیل کی یہ پوزیشن واضح طورپرنظریاتی قربت اورمسلم شدت دشمنی میں مشترکہ مؤقف کی عکاس ہے۔ ہربارجب پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے،اسرائیل بھارت کی مددکے لئے پیش پیش ہوتاہے۔بی جے پی کی حکومت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر کیا تھا ، سندھ حکومت کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یادرہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بھارت کی جانب سے پانی کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری ہے تاہم دریائے نیلم میں پانی کی کمی کے حوالے سےگزشتہ چند دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں  کہ بھارت نے کشن گنگا ڈیم بند کر کے دریائے نیلم کا پانی روک دیا، جس کی وجہ سے دریا میں پانی کی شدید کمی واقع ہو گئی ہے۔ تاہم جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ دریائے نیلم میں پانی کی روانی تو روزمرہ کی طرح جاری ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق کچھ نوجوانوں نے تاوبٹ کے علاقے سے یہ افواہ پھیلائی، جس میں کہا گیا کہ انڈیا کی جانب سے کشن گنگا ڈیم بند کر دینے کی وجہ...
     شہزاد خان: اوکاڑہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق  جی ٹی روڈ پر ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،مرنے والوں میں باپ اور 3 بچے شامل ہیں،پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا آغازکر دیا ۔
    غزہ: غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جمعے کی صبح سے اب تک کم از کم 76 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ سب سے ہولناک ثابت ہوا جہاں ایک خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں تقریباً 50 افراد شہید یا لاپتہ ہو گئے۔ عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ "اسرائیلی فوج شہریوں کو تفریحاً قتل کر رہی ہے۔" دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال کو "اس سفاک جنگ کا سب سے ظالمانہ مرحلہ" قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کو معمولی مقدار میں...
    غزہ میں جاری نسل کشی کے دو سال سات مہینے بعد کم ازکم اتنا ضرور ہوا ہے کہ امریکا کو چھوڑ کے برطانیہ ، فرانس اور کینیڈا جیسے سرکردہ مغربی ممالک  ’’ افسوس ناک صورتِ حال‘‘ اور ’’تشویش‘‘ جیسے الفاظ سے آگے بڑھ کے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی غذائی ناکہ بندی ختم نہ کی تو ہم پابندیاں لگانے پر ’’ غور‘‘ کریں گے۔ اسپین نے کئی مہینے پہلے اسلحے اور اشیا کی تجارت معطل کر دی تھی مگر یہ معطلی عملاً علامتی ہے کیونکہ اسرائیل اسپین سے بہت زیادہ تجارت پہلے بھی نہیں کرتا تھا۔ناروے کئی برس سے فلسطینی ریاست کے قیام کا پرزور حامی ہے۔آئرلینڈ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات...
    خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ خصوصی رپورٹ: برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم...
    وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ 11 ہفتوں کی ناکہ بندی کے بعد 90 سے زائد امدادی ٹرک داخل ہونے کے باجود اسرائیل کا سامان کی تقسیم میں رکاوٹیں ڈالنا ظلم کی انتہا ہے، غزہ کی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا انسانی اُصولوں کی سنگین خلاف وزری ہے اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے اپنی عیادت کیلئے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی اورظلم اب بند ہوجانا چاہیئے، ہر دن، ہر رات، ہر لمحہ فلسطینی عوام کیلئے موت کا پیغام لاتا ہے، خوراک، پانی اور دوا کی شدید قلت، لاکھوں افراد قحط...
    مہمند ڈیم کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور، ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا اور ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پروجیکٹ کا دورہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریور ڈائی ورشن اور ڈیم فانڈیشن سمیت دیگر اہم اہداف حاصل کر لیے گئے، ڈیم کی تکمیل 28-2027 میں شیڈول ہے اور اس وقت 14 مختلف سائٹس پر کام جاری ہے، جن میں ڈائی ورشن سسٹم، اِن ٹیک ٹنل، سپل ویز اور پاور ہاس...
    وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کا بجٹ اب عید کے بعد پیش کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق اس سے قبل 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کا بجٹ اب عید کے بعد پیش کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق اس سے قبل 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ ذرائع وزارت خزانہ...
    ضلع بٹگرام کے عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ کے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آلائی کو ضلع کا درجہ دینا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو کہ اب پورا ہوگیا ہے، یہ فیصلہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام...
    مہمند ڈیم پرایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے، مین ڈیم کی تعمیر شروع ہوگئی۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز پر وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پراجیکٹ کا دورہ کیا ، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔ مین ڈیم کی تعمیرسے قبل ریور ڈائی ورشن، ڈیم فاؤنڈیشن سمیت دیگر اہداف پہلے ہی حاصل کیے جا چکے،ڈیم کی تکمیل 28-2027 میں شیڈول ہے۔ وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا، پراجیکٹ انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی 14 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے،سائٹس میں ڈائی ورشن سسٹم، اِن ٹیک ٹنل،...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے برطانوی، فرانسیسی اور کینیڈی ہم منصبوں کی غزہ میں بھوک سے مرتے بچوں کے لیے آواز اُٹھانا ایک آنکھ نہ بھایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں مظلوم فلسیطینوں کی حمایت کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی پر الزام عائد کیا کہ وہ ظالموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں اپنے ہم منصبوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب قتل عام کرنے والے، بچوں کے قاتل اور اغوا کار آپ کا شکریہ ادا کریں تو سمجھ لیں کہ آپ انصاف، انسانیت اور تاریخ کے غلط جانب کھڑے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم...
    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نہ جھکیں گے نہ ہی بکیں گے، بشری بی بی بیگناہ ہیں انہیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں۔ اپنے ایک بیان میں زرتا ج گل نے کہا اڈیالہ جیل ٹرائل میں مجھے یہ پتہ چلا کہ بشری بی بی جیل میں اپنے سیل میں بے ہوش ہو گئی تھی وہ گھریلو خاتون ہیں بیگناہ جیل میں ہیں پلیز ان کے لیے آواز اٹھائیں۔ بشری بی بی بے گناہ ہیں ان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں۔ان کو کوئی سہولیات میسر نہیں یہ سب کچھ خان صاحب کو جھکانے کے لیے ہو رہا ہے خان صاحب نہ...
    خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی،اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ تحصیل آلائی کو...
    وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل کر کے 10جون کر دی گئی، اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق، بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد بجٹ کی مکمل تیاری اور تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دینا ہے۔دوسری جانب وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہونے...
    لندن(نیوز ڈیسک)انگینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کےلیے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ یوں اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 153 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025 (بدھ)کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔(جاری ہے) وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی...
    پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کو سر کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔نائلہ کیانی نے جمعرات کی شام دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا پر کیمپ فور سے سفر شروع کیا تھا اور آج صبح 6 بجے ٹاپ پر پہنچیں. انہوں نے 8586 میٹر بلند چوٹی پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔کینچن جونگا چوٹی بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور یہ بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔نئے سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے. لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔نائلہ کیانی کا کہنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)واپڈا نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ مہمند ڈیم پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیاہے ، مین ڈیم کی تعمیر شروع کردی گئی ہے ۔واپڈا کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز پر وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے  پراجیکٹ کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر  چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی بھی ہمراہ تھے۔ اعلامیے کے مطابق مین ڈیم کی تعمیر سے قبل ریورڈائی ورشن، ڈیم فاؤنڈیشن سمیت دیگر اہداف پہلےہی حاصل کئے جا چکے ہیں، وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر  جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ترجمان کا کہناتھا کہ  213...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ وہ جمعہ کو مری روڈ انٹرچینج جناح اسکوائرکے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری کے علاوہ سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ...
    وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ یومِ تکبیر...
    28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔  اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 28 مئی 2025ء بروز بدھ ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024ء میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال...
    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میں اور ناصر شاہ چین کے دورے پر گئے تھے، پہلی بار مجھے گرین پاسپورٹ پر فخر ہوا، ہمارے پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل رہی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو حالیہ غیرملکی دورہ کی تفصیلات بتانا چاہتا ہوں، پانچ روز چین اور ایک روز دبئی میں قیام کیا، چین میں ہماری اچھی ملاقاتیں ہوئیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اس دفعہ گرین پاسپورٹ پر سفر کرنے کا مزا آیا، دنیا میں بہت عزت ملی، پہلی بار پاسپورٹ پر فخر ہوا، ہمارے پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل رہی ہے، بھارتیوں کی شکلیں بنی ہوئی...
    اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ جنگبندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل، فوری طور پر لبنانی علاقوں سے باہر نکلے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنانی وزیر اعظم "نواف سلام" نے اپنی سرزمین پر مسلسل صیہونی جارحیت کی مذمت کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ان حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملوں ملک کے جنوبی علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے ملک میں جمہوری عمل کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں ہمیں انتخابات کے اجراء سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے...
    فرانس، برطانیہ اور کینیڈا حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل نئے اسرائیلی حملوں میں مزید 28 ہلاکتیں غزہ میں امدادی سامان کی نئی کھیپ پہنچ گئی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا پر حماس کی مدد کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ غزہ میں جاری شدید اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے تناظر میں ان ممالک نے دھمکی دی تھی کہ اگر غزہ میں یہ کارروائیاں نہ روکی...
    اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پابندیوں کا مقصد صرف اور صرف ایرانی شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے 5ویں مرحلے کے آغاز پر نئی امریکی پابندیاں، سفارت کاری میں واشنگٹن کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے پر امریکی پابندیوں کو بڑھا کر سیکرٹری آف اسٹیٹ "مارکو روبیو" نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی دشمنی اور غیر قانونی جبر کے اقدامات کی طویل تاریخ میں...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقتولین کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ فیصل آباد: میاں، بیوی اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمدپولیس کے مطابق شوہر طاہر نے بیوی اور بچیوں کو نیند آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر وزنی چیز مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے تلاش شروع کردی ہے۔
     علی ساہی: قیدیوں کو تازہ روٹی فراہم کرنے کے لئے آئی جی جیل میاں فارق نذیرکا اہم اقدام،جیلوں میں قیدیوں کو تازہ روٹی فراہمی کےلئے خصوصی ٹفن خریدے جائیں گے۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر  کا کہنا تھا کہ ٹفن سے بیرکس تک پہنچنے میں ٹھنڈی روٹی کی شکایات ختم ہوجائیں گی۔ آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہناتھا کہ  ایک ٹفن میں 40 سے 50 روٹیاں رکھنے کی استعداد ہوگی۔ٹفن میں 7 گھنٹے تک روٹی گرم رہے گی۔ابتدائی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 45سوٹفن خریدے جائیں گے۔ایک ٹفن کی قیمت 8سو سے 1000 روپے کے قریب ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا     اُنہوں نے مزید...
     ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر میں ملک دین خیل کے جنگلات سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں  فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تینوں افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
    تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران امریکا کو بھی اس کا ذمہ دار سمجھے گا۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے ممکنہ حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں اسرائیل کی "مہم جوئی" کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان روم میں ہونے والے پانچویں دور کے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات سے ایک دن قبل سامنے آئی ہے۔ مذاکرات کا مقصد ایران...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025ء (بدھ) کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی  مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) چائے (پتی ) کی مجموعی ملکی درآمدا ت میں اپریل 2025 کے دوران 0.69 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 14.4 ارب روپے رہی جبکہ اپریل 2025 میں درآمدات کا حجم 14.5 ارب روپے تھا ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران چائے کی پتی کی درآمدات میں 0.1 ارب روپے یعنی 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
    — فائل فوٹو وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت دو چار دن پاکستان کا پانی روک سکتا ہے، جب ڈیم بھر جائیں تو پانی چھوڑنا پڑتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے نہ گنجائش، بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کا اسٹرکچر نہیں، بھارت کے ساتھ جب کبھی انگیجمنٹ ہوئی تو مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ پر بات ہوگی۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ ہمیں کوئی معاشی نقصان پہنچا سکتا ہے، مودی نے آپریشن سندور کو سیاسی طور استعمال کرنا شروع کردیا ہے، بھارت...
    خیبر: ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر میں ملک دین خیل کے جنگلات سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں  فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔  پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تینوں افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   Ansa Awais Content Writer
    واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ 2025 کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی تاحال اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ مارکو روبیو نے یہ بات ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا، “میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔” واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے۔ ان معاہدوں کو “ابراہیم اکورڈز” کہا جاتا ہے۔ سعودی عرب نے...
    انسانی اسمگلرز کیخلاف ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیے جانیوالے ایک مصری ماہی گیر جس نے تقریباً 4 ہزار کے قریب افراد کو یورپ اسمگل کرنے میں معاونت فراہم کی، اسے 25 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں مقیم 42 سالہ احمد عابد 2022 سے جون 2023 کے درمیان شمالی افریقہ سے تقریباً 38 سو افراد کو اٹلی اسمگل کرنے میں مدد فراہم کی ان میں سے بعض نے برطانیہ کابھی رخ کیا۔ احمد عابد برطانیہ میں مقیم پہلا شخص ہے جسے بحیرہ روم کے پار افریقہ سے اٹلی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قراردیکر سزا سنائی گئی ۔ وہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں اٹلی...
    مائیکروسافٹ کمپنی میں ''اندرونی ای میل فلٹرنگ'' کو فعال کر دیا گیا ہے جسکے باعث پیغام کے متن سے ارسال یا وصول کنندہ کے علم میں لائے بغیر ہی ''فلسطین'' و ''غزہ'' جیسے الفاظ کو ہٹا دیا جاتا ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے حامی ملازمین کے احتجاجی مظاہروں میں اضافے کے بعد سے امریکہ کی معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے اندرونی ای میل سسٹم میں خفیہ طور پر ''کچھ حساس الفاظ'' کو فلٹر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جن میں "فلسطین"، "غزہ" اور "نسل کشی" سمیت متعدد ''حساس'' الفاظ شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی ای مجلے "ڈراپ سائیٹ نیوز" کے مطابق، اس امریکی آئی ٹی کمپنی نے سیاسی مواد، خاص طور پر فلسطین سے متعلق کلیدی الفاظ کو،...
    مائیکروسافٹ کمپنی میں ''اندرونی ای میل فلٹرنگ'' کو فعال کر دیا گیا ہے جسکے باعث پیغام کے متن سے ارسال یا وصول کنندہ کے علم میں لائے بغیر ہی ''فلسطین'' و ''غزہ'' جیسے الفاظ کو ہٹا دیا جاتا ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے حامی ملازمین کے احتجاجی مظاہروں میں اضافے کے بعد سے امریکہ کی معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے اندرونی ای میل سسٹم میں خفیہ طور پر ''کچھ حساس الفاظ'' کو فلٹر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جن میں "فلسطین"، "غزہ" اور "نسل کشی" سمیت متعدد ''حساس'' الفاظ شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی ای مجلے "ڈراپ سائیٹ نیوز" کے مطابق، اس امریکی آئی ٹی کمپنی نے سیاسی مواد، خاص طور پر فلسطین سے متعلق کلیدی الفاظ کو،...
    اس سال مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ 2025 کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی تاحال اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ مارکو روبیو نے یہ بات ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا، “میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔” واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں...
    یمن (نیوز ڈیسک) دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں واقع بنی حشیش کی علاقے صرف میں جمعرات کے روز حوثیوں کے ایک اسلحہ گودام میں زوردار دھماکہ ہوا۔ ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ کسی فرد کے فعل کا نتیجہ تھا، کیوں کہ گودام کے مقام پر کوئی فضائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گودام زیر زمین اور خفیہ نوعیت کا تھا۔ گودام میں دو گھنٹوں تک دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران گولہ بارود اردگرد کے علاقوں میں بکھر گیا، جس سے قریبی عمارتوں، دکانوں اور رہائشی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور تقریباً 40 زخمی...
    نیلم ویلی (اوصاف نیوز،)دو ہفتے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی شدید ترین فوجی جھڑپوں کے بعد سرحدی علاقوں میں کلیئرنس ٹیمیں کھیتوں میں موجود غیر پھٹے گولوں کی تلاش میں مصروف ہیں تاکہ مقامی لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں کی دوبارہ تعمیر محفوظ طریقے سے کر سکیں۔یہ شدید فوجی کارروائیاں جن میں ڈرون، میزائل، فضائی جنگ اور توپخانے کا استعمال شامل تھا۔ اس وقت اچانک رُک گئیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع جنگ بندی کا اعلان کیا۔ آزاد کشمیر میں 500 عمارتیں یا تو مکمل تباہ ہو گئیں یا شدید متاثر ہوئیں جن میں صرف وادی نیلم میں ہی 50 عمارتیں شامل ہیں، مقامی افسر محمد کامران کے مطابق، “ابھی بھی...
    یمنی بیلسٹک میزائل کے داغے جانیکے بعد بج اٹھنے والے خطرے کے وسیع سائرن نے دسیوں لاکھ غاصب صہیونی آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں جا گھسنے پر مجبور کر دیا اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے جس کے باعث جعلی صیہونی دارالحکومت  تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں انتباہی سائرن مسلسل بجتے رہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے حملہ آور میزائل کو ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے جبکہ یمنی ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس بارے غاصب صہیونیوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں یمنی بیلسٹک میزائل کا مقابلہ کرنے...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ معمار میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال  منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقصیٰ سولنگی کے نام سے کی گئی، مقتولہ کے ماموں انور علی سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتولہ کو اس کے شوہر اسماعیل چنہ نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو آلہ قتل ( پستول ) سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔ انور علی سولنگی نے بتایا کہ...
    برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ سفارتی عملہ نے ملزم سے جیل میں فراہم سہولیات، صحت، قانونی امور پر معلومات حاصل کیں، برطانوی اہلکار نےقیدی کی خیریت دریافت کی اور ان کے موجودہ حالات سے آگاہی حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی سفارتی عملہ نے اڈیالہ جیل میں ایک قیدی سے 30 منٹ تک ملاقات کی۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین مس لالین، مس سنینا اور ایک مرد سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے، برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی۔ برطانوی نژاد قیدی ملزم علی حسن کو قونصلر رسائی فراہم کر دی گئی جس کے تحت وفد نے قیدی سے...
    ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم انہوں نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ 11 ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ انسانی امداد غزہ میں پہنچ گئی ہے۔ 198 ٹرکوں پر آنے والی اس مدد میں گندم کا آٹا، ادویات اور غذائیت کا سامان شامل ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے بتایا ہے کہ 90 ٹرکوں سے امداد اتار لی گئی ہے جسے ضرورت مند لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کو غزہ کی سرحد پر ٹرکوں سے اتارنا، دوبارہ لادنا، اسے گوداموں تک پہنچانا اور بعد ازاں ٹرکوں کے ذریعے مختلف مقامات پر پہنچا کر ایک مرتبہ پھر اتارنا...
    اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو امریکا کو ذمے دار تصور کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )امریکی میڈیا میں اسرائیل کی جانب سے حملے کی تیاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران اس کے لیے امریکا کو ذمے دار تصور کرے گا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حملے کی تیاری کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جمعہ کو عمانی ثالثی میں جوہری مذاکرات کا پانچواں دور ہونے والا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ...
    کراچی انڈسٹریل پارک کی ترقی کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی کا افتتاحی اجلاس نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت جمعرات کو پاکستان اسٹیل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے وزرا و سیکریٹری سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ مزید پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا کامیاب دورہ مکمل، دہشتگردی کے خلاف سہ فریقی عزم، سی پیک ٹو میں بڑی پیشرفت اسحاق ڈار نے صنعتی پارکوں کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے کراچی اسٹیل ملز سائٹ پر SEZs کو تیز اور غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے عالمی بہترین طریقوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔...
    جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں حاليہ دنوں کے دوران کم از کم 29 بچے اور بزرگ فاقہ کشی اور خوراک کی عدم دستيابی سے وابستہ طبی مسائل کی وجہ سے دار فانی سے کوچ کرگئے۔ فلسطينی وزير صحت ماجد ابو رمضان نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کيا کہ کھانے پينے کی اشيا کی عدم دستيابی کے سبب غزہ پٹی میں مزید ہزاروں شیر خوار و نومولود اور عمر رسيدہ افراد کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ماں کے ہاتھ سے کھانے کی جگہ جانوروں کا چارہ ملنے پر بچے کی آنکھوں میں کربناک سوال جب ان سے 14،000 نومولود بچوں کو لاحق خطرات سے متعلق  اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کامیابی اور فچ کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ اہم معاشی سنگ میل ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیجرڈی نے ملاقات کی اور اس دوران معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں اور کنٹری شراکت داری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات...
    سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا،جسٹس جمال مندوخیل نے افتتاح کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا، مقصد سائلین اور شہریوں کو عدالتی خدمات کی فراہمی کے مرکز میں لانا ہے، مرکز 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس پر تعمیراتی کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔ سنگ بنیاد سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندوخیل نے رکھا، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ ججز نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اٹارنی...
    بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔ بجٹ کیلئے ہمارے لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بجٹ پر بھی مشاورت ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان...
    علیمہ خان (فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، ہمیں جانے کی اجازت نہیں ملی۔  راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نہ کتابیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی بچوں سے بات کروا رہے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو بالکل تنہا کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوتی ہے اس لیے یہ تعیناتی نہیں کر رہے۔علیمہ خان نے کہا پارٹی کے اندر سے بھی اگر کوئی مذاکرات کی بات کرے تو ہم...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز، سیکیورٹی صورتحال، اور آپریشن “بنیان مرصوص” کی تکمیل سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز بلوچستان کے ضلع خضدار میں حالیہ دہشت گرد حملے کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا، جن میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ فورم نے اس بربریت کو بھارت کی پشت پناہی میں چلنے والی دہشت گرد پراکسیز کی سفاک کارروائی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔...
    رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں نعمت عابد، محمد نور عرف مانی اور صابر اللہ عرف دانیال شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر رومّان رئیس اور اسلام الدین گروپ سے منسلک ہیں اور یہ تمام افراد عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ انہیں کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے مقصد سے...
    سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے واضح طور پر ان خبروں کو مسترد کردیا ہے کہ انہیں کوئی جیل میں ملنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی ملنے نہیں آیا۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ اس وقت ملک کو معیشت اور دہشتگردی کے مسائل درپیش ہیں، اور سب سے بڑا خطرہ مودی کی طرف سے ہے۔ ان تینوں مسائل کی وجہ سے عمران خان نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے یہ نہیں...
    برطانوی سفارتخانے کے وفد کی برطانوی نژاد قیدی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد ہوئی ہے۔ جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ برطانوی وفد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل تھے،وفد میں مس لالین، مس سنینا، سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی،قیدی علی حسن کو کونسلر رسائی دی گئی،ملاقات کے بعد برطانوی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔
    برطانوی سفارتی اہلکار کی اڈیالہ جیل آمد، اسیر شہری علی حسن سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )برطانوی سفارتی اہلکار سنینا نے جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور وہاں اسیر برطانوی شہری علی حسن سے قونصلر ملاقات کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اہلکار کو علی حسن تک قونصلر رسائی فراہم کی گئی جس کے بعد وہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریبا 30 منٹ تک جاری رہی جس میں جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات، علی حسن کی صحت، اور قانونی نوعیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی اہلکار نے علی حسن کی خیریت دریافت کی...
    — فائل فوٹو برطانوی سفارتخانے کے وفد نے راولپنڈی کے اڈیالا جیل میں ایک قیدی سے ملاقات کی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل تھا۔وفد میں مس لالین، مس سنینا اور سیکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے جنہوں نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق قیدی علی حسن کو قونصلر رسائی دی گئی تھی، ملاقات کے بعد برطانوی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔
    واشنگٹن / تل ابیب: امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق، امریکی انٹیلیجنس نے اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خدشات اس وقت بڑھ گئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق، یہ معلومات اسرائیلی فوجی نقل و حرکت، ان کے بیانات اور خفیہ رابطوں سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان میں لمبے فاصلے کے فضائی حملوں کی مشقیں اور ہتھیاروں کی پوزیشننگ شامل ہیں، جو حملے کی تیاری کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ سی این این کے مطابق، اسرائیلی حکومت کی جانب سے حملے کا...
    مہنگائی نے چینی کا ذائقہ کڑوا کردیا، کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت 180 اور 185 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ شہر قائد میں ہول سیل میں چینی کا بھاؤ 168 روپے فی کلو ہے، ہول سیل میں چینی کی سرکاری قیمت 160روپے ہے جبکہ ریٹیل میں 163 روپے فی کلو ہے۔ ہول سیلرز کے مطابق بازار کو چینی 167 روپے میں سپلائی کر رہے ہیں، ڈیلرز چینی بغیر بل کے فروخت کرتے ہیں۔ چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ معاملہ سیلز ٹیکس چوری کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ میں چینی کی ایکس مل قیمت بھی درج ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کے ہول سیلرز، ڈیلرز اور...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
    بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر میں ملکی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دنیا بھر میں تمام اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک فرائض انجام دینے والے ریاستی نمائندوں کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ فیصلہ اور اس حوالے سے بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم کے باہر ہونے والی فائرنگ...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم  کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد  لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔واضح رہے کہ لاہور پولیس3  روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آرہی ہے۔
    جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران پولیس ہیڈکانسٹیبل قدیر کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں مجسٹریٹ کا بھی بیان قلمبند کیا گیا اور سب انسپکٹر ریاض کا جزوی بیان بھی دورانِ سماعت ریکارڈ ہوا۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل میں جی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارتی آبی جارحیت نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حالیہ اقدامات کے تحت کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اور مقامی حکام کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے تقریباً 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔بھارت کا کشن گنگا ڈیم جو متنازعہ پانی کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور آبی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران وقتی طور پر ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں اچانک...
      زاہد چودھری :26 مئی سے سال 2025 کی تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے 36 اضلاع سے محکمہ صحت کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ عدیل تصور نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی تربیت بروقت مکمل کی جائے۔غیر تربیت یافتہ ٹیموں کو مہم میں شامل نہ کیا جائے۔گزشتہ مہم میں ویکسین سے محروم بچوں کو فالو اپ کیا جائے۔اضلاع کو چیلنجز چھپانے کے بجائے سامنے لانے کی ہدایت دی گئی۔کوائف کی ہیر پھیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے...
    — فائل فوٹو  بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان یہ سسٹم 36 گھنٹوں میں شدت اختیارکر کےڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم...
    اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً غزہ کی تمام آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد بھوک کے دہانے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ترقی پسند سینیٹر اور صیہونی رژیم کے سخت ناقد "برنی سینڈرز" نے کہا کہ تقریباً غزہ کی تمام آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد بھوک کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کے لئے امریکی عسکری امداد کی بندش کے لئے اپنی کوششوں کا اظہار کیا۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ تاریخ، غزہ کے...
    بھارت کی آبی جارحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حالیہ اقدامات کے تحت کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اور مقامی حکام کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے تقریباً 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔ بھارت کا کشن گنگا ڈیم جو متنازعہ پانی کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور آبی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران وقتی طور پر ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 201ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 2.4فیصدکم ہے،گزشتہ سال اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 206ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا، مارچ میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ...
    اب جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا کامیاب اور غیر معمولی اور اسرائیل سے غیر مربوط دورہ مکمل کرچکے ہیں، تو ایک بات اب زیادہ وضاحت سے کہی جاسکتی ہے کہ غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی موجودہ حکومت، جس کی قیادت نیتن یاہو کررہے ہیں، اب امریکا کی اتحادی نہیں رہی۔ ٹرمپ کے اس دورے میں ایک بات نمایاں طور پر غیر حاضر رہی جس میں اسرائیل کا ذکر، نیتن یاہو سے ملاقات، یا کوئی علامتی خیرسگالی کا پیغام۔ یہ خاموشی محض سفارتی چال نہیں تھی، بلکہ یہ صہیونی ریاست کو ایک اہم پیغام تھا، واشنگٹن اب اس حقیقت کو تسلیم کررہا  ہے کہ نیتن یاہو نہ...