پنجاب حکومت کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم افسوسناک ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر رضوان رضی نامی شخص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سندھ میں ڈیموں سے متعلق پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ رضوان رضی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر #punjabStandsWithRaziDada کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شرجیل میمن نے کہا افسوس ناک بات ہے کہ ن لیگ اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ صوبہ سندھ کے لیے منفی پیغام ہے، ن لیگ کی پنجاب حکومت اپنی ناقص کارکردگی سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے دوران ناقص حکمت عملی اور ناتجربہ کاری کے باعث پنجاب کے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سینئر وزیر نے پوسٹ کے آخر میں #SindhStandsWithPakistan کا ٹرینڈ بھی چلایا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر رضوان رضی نامی شخص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سندھ میں ڈیموں سے متعلق پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ رضوان رضی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر #punjabStandsWithRaziDada کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رضوان رضی کی سوشل میڈیا کی ویڈیو
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔