بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنادیا گیا ہے: بیرسٹر گوہر علی خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے متعلق نئے لائحہ عمل پر بات کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنادیا گیا ہے، ملک گیر احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پی میں گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے، احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک برادری سے رابطوں کی ذمہ داری ملی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں، ہائی کورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔
دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔