بدین: رات دیر سے گھر لوٹنے پر باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق، ملزم کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
بدین میں رات دیر سے گھر لوٹنے پر باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم والد کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے گاؤں گولاڑچی انور لغاری میں پیش آیا جہاں باپ نے بیٹے کو رات دیر سے گھر آنے پر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق باپ کے تشدد سے نوجوان یاسر کمبوہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم والد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-10
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ وڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔