بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی  دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی  کا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے ۔ رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.

3 ٹریلین یوآن رہی جو  گذشتہ سال  کی اسی مدت کے مقابلے میں5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔جنوری سے اپریل تک ، صنعتی لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں گذشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے ، اپریل میں ، زیادہ تر صنعتوں اور مصنوعات کی لاجسٹکس کی طلب میں اضافہ برقرار رہا ،   خاص طور پر سازوسامان مینوفیکچرنگ لاجسٹکس کی طلب کی ترقی کی شرح 9.8 فیصد  تک پہنچ گئی ، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سے متعلق لاجسٹکس کی طلب میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  10 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ جنوری سے اپریل تک ، اداروں  اور  شہریوں  کے مجموعی لاجسٹکس حجم میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری سے اپریل تک لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 4.4 ٹریلین یوآن رہی جو  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں  4.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنوری سے اپریل تک لاجسٹکس کی

پڑھیں:

امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں ایک اور تفصیلی آڈٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ امریکی ماہرین کے آڈٹ کے لیے تمام تیاری مکمل رکھیں۔ ٹیم پاکستان کی ایوی ایشن سسٹم، فلائٹ سیفٹی، طیاروں کی مینٹیننس اور آپریشنل معیار کا جامع جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت دیگر ملکی ایئر لائنز نے اپنی تکنیکی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے پاکستان میں ابتدائی آڈٹ کیا تھا، جس میں سی اے اے کے متعدد شعبہ جات اور ایئر لائنز کے طیاروں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ اگر کامیاب رہا تو پاکستانی ایئر لائنز کے لیے امریکا کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی — جو کئی برسوں سے معطل ہیں۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق براہ راست پروازوں کی بحالی نہ صرف پاکستانی مسافروں کے لیے سہولت فراہم کرے گی بلکہ ملکی ہوا بازی کے شعبے کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب ہوگیا
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
  • وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ