چین میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں 5.6 فیصد کا بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
چین میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں 5.6 فیصد کا بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی کا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے ۔
رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.
خاص طور پر سازوسامان مینوفیکچرنگ لاجسٹکس کی طلب کی ترقی کی شرح 9.8 فیصد تک پہنچ گئی ، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سے متعلق لاجسٹکس کی طلب میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ جنوری سے اپریل تک ، اداروں اور شہریوں کے مجموعی لاجسٹکس حجم میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری سے اپریل تک لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 4.4 ٹریلین یوآن رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 4.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد: ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ، وکیل نے تھپڑ جڑ دیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آبادہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاجسٹکس کی مجموعی رقم فیصد کا
پڑھیں:
جولائی اور اگست کے درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد:رواں مالی سال2025-26 کے پہلے 2 ماہ(جولائی،اگست) کےدوران ملک کا تجارتی خسارہ 29.63 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیاہے ہے جب کہ اسی عرصے میں غیرملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مالی سال 2025-26 کےپہلے 2ماہ کےدوران درآمدات میں اضافے سےتجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4.66 ارب ڈالر کےمقابلےمیں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق 2 ماہ میں مجموعی درآمدات 14.53 فیصد بڑھیں اور11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ غذائی اشیاکی درآمدات 39کروڑ 47 لاکھ ڈالراضافے سے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست دودھ،مکھن،کریم،خشک میوے،مسالہ جات،دالوں،سویابین اور پام آئل کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا۔ پام آئل کی امپورٹ پر 64 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا،موبائل فونز کی درآمد میں دوگنا سےزیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے جب کہ 2 ماہ میں اسمارٹ فون کی درآمدات پر30 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے۔ گزشتہ برس یہ رقم 14 کروڑ 37 لاکھ ڈالرتھی۔
جولائی تا اگست کاروں، بسوں،موٹر سائیکلز کی درآمد میں بھی دو گنا اضافہ ہوا۔ ٹرانسپورٹ کا درآمدی بل 62کروڑ58 لاکھ ڈالرسے تجاوز کرگیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق مشینری کی امپورٹ 22.56 فیصد اضافے کےساتھ ایک ارب 70 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی۔
ٹیکسٹائل سیکٹرکی درآمدات 7.49 فیصد اضافےسے ایک ارب ڈالررہیں۔ زرعی آلات،کیمکلزکی امپورٹ 4.58 فیصد بڑھ کر ایک ارب 75 کروڑ ڈالر،لوہے،اسٹیل، ایلومینیم سمیت ایک ارب ڈالرکی مختلف دھاتیں بھی درآمد کی گئی ہیں جب کہ چائےکی درآمد میں 5.67 فیصد اور چینی کی درآمد میں 19.48 فیصد کمی آئی ہے۔ پیٹرولیم کی درآمد 4.65 فیصد کمی سے 2ارب 53 کروڑ ڈالر رہی ہے۔