متحدہ عرب امارات کے صدر کا عیدالاضحیٰ سے قبل 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جون 2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زاید النہیان نے مختلف جرائم میں سزا یافتہ 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
(جاری ہے)
عیدالاضحیٰ سے قبل اس انسان دوست اقدام کے تحت، صدرِ مملکت نے ان قیدیوں کی طرف سے ادا کی جانے والی مالی ذمہ داریاں بھی اپنے ذمے لینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انسانیت نواز فیصلہ معاشرے میں درگزر، ہمدردی، اور خاندانی روابط کو مضبوط بنانے کے جذبے کا عکاس ہے، اور ان افراد کو نئی زندگی شروع کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی۔ اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہوا ہے،جس کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا،جب کہ ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کوفوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ امارات میں اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔