بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب پورے ملک میں احتجاج ہو گا، جسے وہ خود لیڈ کرینگے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا ہے کہ سارے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی، بانیٔ پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، جو وہ خود دیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کا معاملے پر بات کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ تمام فیصلے بانیٔ پی ٹی آئی ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے لوگ کر رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی پیٹرن چیف ہیں، میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا چیئرمین نہ ہونے کی صورت میں سب کو پتہ ہے نتائج کیا ہوں گے، احتجاج کی ذمے داری ہمیشہ علی امین گنڈا پور کو دی جاتی تھی اب ایسا نہیں ہے، احتجاج سے متعلق مختلف لوگوں کو مختلف ذمے داریاں دی جائیں گی۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا ہے، میں ابھی بھی چاہتا ہوں کہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوں، سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی کی گئی، ہم کسی صورت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگتے ہیں تو شنوائی نہیں ہوتی، ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، بانیٔ پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کہ بانی
پڑھیں:
سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر آج کے فیصلوں سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں، آج متنازع فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، شیر پاؤ پل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، آئین و قانون کا تقاضا یہی ہے کہ ایک کیس میں مختلف جگہوں پر ٹرائل نہیں ہوسکتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے 3 اراکین پارلیمنٹ کو سزا ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہی دو گواہ ہیں جو 9 مئی مقدمات میں پیش کیے جارہے ہیں۔