وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے اور جرگہ سسٹم کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے اور جرگہ سسٹم کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا. جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق قبائلی جرگے میں خیبرپختونخوا میں امن امان سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔جرگے میں وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کو سی سی آئی میٹنگ میں ریویو کرنے، خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔پشاور جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے سے گریز کرے کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں کیا جائے گا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف میں خیبرپختونخوا ایف سی ایوارڈ خیبرپختونخوا کے ایوارڈ میں
پڑھیں:
سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس، لیویز فورس کا پولیس میں انضمام تیز کرنیکا فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ پولیس سے متعلق اجلاس میں لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے عمل کو تیز کرنے اور آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس سی ٹی ڈی کے درمیان معلومات رابطے کو مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی گئی۔ جرائم کے خاتمے اور تفتیش بہتر بنانے کیلئے کرائم برانچ کو فعال کرنے، پولیس کی لاجسٹک اور افرادی قوت بہتر بنانے، محکمہ جاتی بھرتیوں کے ذریعے اے ایس آئی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فرانزک سہولتیں مواصلاتی نظام فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔