بھارت نے جنگ کی دھمکیوں کا انجام دیکھ لیا، اب اگر پانی بند کیا تو اس کا انجام بھی دیکھ لے گا، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا اور جب بھی پاکستان کی بات آئی انہوں نے قومی پرچم بلند کیا، خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس ہوا تو اس کے بعد سنجیدگی کے ساتھ اہم فیصلے لیے گئے۔
ایلون مسک نے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا، خواہشوں پر پانی پھیر دیا
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا این ایف سی ایوارڈ کو 15 سال ہوگئے ، نظرثانی ہونی چاہیے جس پر ایوارڈ سے متعلق کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی تھی اور وزیراعلیٰ نے بتایا صوبے کی نمائندگی کیلئے نام بھیج دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا صوبہ فرنٹ لائن پر ہے، مختلف ادوار میں خیبرپختونخوا کو 700 ارب سے زائد فنڈز دیئے گئے جبکہ اُس دوران بلوچستان میں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوتے رہے، کے پی سے متعلق معاملات کیلئے کمیٹی بنادوں گا اور فوراً بیٹھ جائیں گے، خیبرپختونخوا کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاملات کو آگے لے کر چلیں گے۔
مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قتل پر کا غم و غصے کا اظہار
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ پاکستان کی جنگ میں عوام کی دعائیں شامل تھیں، قوم نے افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں، رات ڈھائی بجے فیلڈ مارشل نے مجھے بتایا بھارت نے حملہ کر دیا ہے اور ان کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو سبق سکھایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح جنگ میں اللہ نے عظیم فتح عطا کی ہے اسی طرح معاشی میدان میں بھی فتح دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں 4 ممالک کا دورہ کیا اور اُن کے چہروں پر پاکستان فتح کی خوشی عیاں تھی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے عوام
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
وزیرِ اعظم شہبازشریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔