کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہری پر تشدد کے مرکزی ملزم سلمان فاروقی اور ان کے ساتھی ملزمان  کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے سلمان فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا. پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی درخواست کی.

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ملزم سلمان فاروقی کی عدالت پیشی کے موقع پر اس وقت دلچست صورتحال پیدا ہوگئی، جب عدالت کے باہر موجود افراد نے سلمان فاروقی کو پہچان کر ان پر آوازیں کسیں اور شیم شیم کے نعرے بلند کیے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور سلمان فاروقی نے دوڑنا شروع کردیا، اور پولیس تیزی سے سلمان فاروقی کو کمرہ عدالت میں لے گئی۔

دوسری جانب  پولیس نے خیابانِ اتحاد میں ایک نوجوان کو اس کی بہن کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے ملزم کی شناخت بھی ہوگئی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس واقعے میں مرکزی ملزم، ان کا ڈرائیور اور گارڈ پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں. جس سے ڈی ایچ اے میں ہونے والے اس سنگین واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلمان فاروقی

پڑھیں:

اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار

اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا

ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، گورنر کا فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں گرفتار جیالے کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ
  • صحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب
  • اسلام آباد پولیس اہلکار تشدد کیس: ملزم عاقب نعیم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار