اسلام ٹائمز: مشاعرے میں فراست رضوی، ندیم نقوی، جہانداد منظر، زین اعظمی، کلیم اختر کلیم، حسن مجتبیٰ، ماہر نقوی، زین رضا، فرحان جعفری پیکر، منہال رضوی، حیدر رضوی، ندیم عباس، قسیم زیدی، عماد نقوی و دیگر شعراء نے کلام پیش کئے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

تنظیم سخن کراچی کے زیر اہتمام امام خمینیؒ آڈیٹوریم جعفرطیار سوسائٹی میں لاپتا افراد سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، مشاعرے کی صدارت معروف شاعر و ادیب فراست رضوی نے کی، مشاعرے میں فراست رضوی، ندیم نقوی، جہانداد منظر، زین اعظمی، کلیم اختر کلیم، حسن مجتبیٰ، ماہر نقوی، زین رضا، فرحان جعفری پیکر، منہال رضوی، حیدر رضوی، ندیم عباس، قسیم زیدی، عماد نقوی و دیگر شعراء کرام نے لاپتا افراد سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی کلام پیش کئے۔ مشاعرے میں نظامت کے فرائض غدیر تابش نے انجام دیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-11
شکارپور(نمائندہ جسارت)سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیر دفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر سیاستدانوں نے دکھ کا اظہار کیا۔ نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان اور سابق وزیر دفاع آفتاب شعبان میرانی گزشتہ شام کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ میں 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر کراچی کے علاقے اور شکارپور میں ان کے بنگلے پر غم کی لہر دوڑ گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ، رکن قومی اسمبلی امتیاز شیخ، میر بابل خان، عابد خان بھیو ، سردار جاگن خان بھیو ، سردار مقبول احمد شیخ ، امتیاز احمد شیخ، آغا شعباز خان درانی ، سردار ذوالفقار خان کماریو اور کئی سیاستدانوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انتقال کی خبر سنتے ہی پنڈی حمیر سومرو سمیت مختلف سیاستدان کراچی میں مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ وہیں آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ ڈیفنس کے علاقے میں ادا کی گی اور آفتاب شعبان میرانی کی میت کو ان کی اہلیہ کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، امتیاز احمد شیخ، میر بابل خان بھیو، میر عابد خان بھیو، بیرسٹر محمد عمرو سومرو، حمیر سومرو اور دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بزرگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا آفتاب شعبان میرانی کو چند روز قبل سانس کی تکلیف کے باعث ساؤتھ سٹی کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں طبیعت بہتر ہونے پر انہیں گھر لایا گیا۔ اپنی وفات سے قبل آفتاب شعبان میرانی نے شام تک ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آنے والے بہت سے لوگوں سے ملاقات کی۔ شکارپور۔ آفتاب شعبان میرانی کے والد محمد شعبان میرانی اصل میں ایک زمیندار تھے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • ای چالان سسٹم کیخلاف ایڈووکیٹ راشد رضوی کی سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہری وطن واپس پہنچ گئے