پاکستان تا ازبکستان ریلوے ٹریک کی راہ ہموار، منصوبے پر کام کب شروع ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان اور ازبکستان نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کی تکمیل کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک ٹو کی افغانستان تک توسیع، ثمرات سے بھرپور لیکن خدشات سے گھرا ہوا منصوبہ
اس عزم کا اعادہ آج اسلام آباد میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
یہ 850 کلومیٹر طویل ریلوے کوریڈور وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہ راست ریلوے لنک بن جائے گا جس سے خطے میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان وسطی ایشیا کے لیے مختصر ترین اور مؤثر ترین راستہ حاصل کر لے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ ریلوے کوریڈور تجارت کے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا جس سے تمام فریقین کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس راہداری کے تحت سالانہ 15 ملین ٹن سامان کی ترسیل کی صلاحیت متوقع ہے جو خطے میں برآمدات اور درآمدات کے حجم کو بے مثال حد تک بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
وزیر ریلوے نے اس منصوبے کو پاکستان کی بندرگاہوں سے وسطی ایشیا کو براہ راست رسائی فراہم کرنے والا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جو عالمی تجارتی منڈیوں تک آسان رسائی کو ممکن بنائے گا۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
مزید برآں وزیر ریلوے نے اس منصوبے کی اہمیت کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت خطے میں سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کی ترقی کا اہم جزو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں نہ صرف معاشی روابط کو مستحکم کرے گا بلکہ علاقائی امن اور استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
ملاقات میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف نے پاکستان کے ریلوے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ تعاون سے خطے میں معاشی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور دونوں ممالک کی عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: تین ملکی ریلوے ٹریک معاہدہ، ہمیں بس رُلنے ہی میں ’چس‘ آتی ہے
دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس منصوبے کے ممکنہ مثبت اثرات کو سراہا اور اسے خطے کے لیے ترقی اور امن کا ایک روشن مستقبل قرار دیا۔ انہوں نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے علاقائی تعاون کو فروغ دینے، اقتصادی راہداریوں کو فعال بنانے اور باہمی ترقی کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے ٹرانزٹ کوریڈور ریلوے پروجیکٹ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف ریلوے پروجیکٹ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی وزیر ریلوے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟
جے ایس بینک نے پاکستان میں ایپل کے تازہ ترین آئی فون 17 ماڈلز کے لیے آسان اقساط پر خریداری کی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اس پیشکش کے تحت صارفین اب 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ 12 ماہ تک کی قسطوں میں نیا آئی فون خرید سکتے ہیں، جبکہ قسطوں کی مدت 36 ماہ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایپل کے جدید ترین اسمارٹ فونز کو زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے قابلِ رسائی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے
یہ اسکیم آئی فون 17 کی مکمل لائن اپ پر لاگو ہے، جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس، اور آئی فون ایئر شامل ہیں۔
تمام ماڈلز مختلف اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہیں تاکہ صارف اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق انتخاب کر سکے۔
جے ایس بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف اہل کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے، جو بینک کی مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہوں۔
مزید پڑھیں:آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری
بینک کے اعلامیے کے مطابق آئی فون 17 کی بکنگ صرف بینک کے کال سینٹر کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
’اگر کوئی صارف آئی فون 17 پرو میکس حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن مکمل رقم فوری طور پر ادا نہیں کرنا چاہتا، تو یہ 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں کا پلان ایک موزوں متبادل فراہم کرتا ہے۔‘
تاہم ماہرین کی تجویز ہے کہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھانے سے پہلے پی ٹی اے کی منظوری، ممکنہ خفیہ چارجز اور کریڈٹ کارڈ کی شرائط ضرور چیک کرلیں۔
بینک کا 12 ماہ کا پلان سہولت اور لاگت کے لحاظ سے بہترین متوازن آپشن سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی فون پی ٹی اے جے ایس بینک کال سینٹر کریڈٹ کارڈ ماڈلز مارک اپ