ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر کھانے سے پہلے جو سے حاصل شدہ فائبر سپلیمنٹ جسم سے زہریلے فارایور کیمیکلز خارج کر سکتا ہے۔

پر اور پولی فلورو الکائل مرکبات (پی ایف ایز) جن کو عام طور پر فار ایور کیمیکلز کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ عموماً نان-اسٹک برتن، کاسمیٹکس، داغ کی مزاحمت کرنے والے کپڑے، فائر فائٹنگ فومز، فوڈ پیکجنگ اور واٹر پروف کلاتھنگ بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ مرکبات ماحول میں سیکڑوں برسوں تک باقی رہتے ہیں اور صحت کے متعدد مسائل سے تعلق رکھتے ہیں جن میں بانجھ پن، بچوں کی نشو نما میں تاخیر اور کینسر کی کچھ اقسام کے خطرات میں اضافہ شامل ہے۔

سائنس دان کافی عرصے سے ان مرکبات کو جسم اور ماحول سے نکالنے یا کم از کم بے ضرر مرکبات میں بدلنے کے لیے راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پی ایف ایز کے زہریلے پن کے حوالے سے بڑھتے تحفظات کے باوجود جسم میں ان کی مقدار کم کرنے کے طریقے کم ہیں۔

انوائرنمنٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بِیٹا-گلوکن فائبر کی حامل غذائی سمپلینٹ کی کھپت جسم میں واضح طور پر پی ایف ایز کی مقدار کم کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس

ماسکو: روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔

امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔

سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو روس یورپی ممالک اور برسلز کے حکام کے خلاف "ہر ممکنہ طریقے" سے کارروائی کرے گا، چاہے وہ عدالتوں میں ہو یا عدالت سے باہر۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں پر قبضہ مغرب کی طرف سے "چوری" تصور ہوگا، جس سے امریکی اور یورپی بانڈز پر اعتماد بھی متاثر ہوگا۔ دوسری جانب یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے اور اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند
  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • اب چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں! سائنسدانوں نے نظر کی کمزوری کا نیا علاج دریافت کرلیا
  • کسی ملزم کو عدالتی پراسیس کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس