اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کی فعالیت کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم اجلاس کی میزبانی پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اجلاس میں بنفس نفیس شریک ہونے کی خواہش تھی تاہم پاکستان میں سالانہ بجٹ سیزن جاری ہونے کے باعث شرکت ممکن نہ ہو سکی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تنظیم کو علاقائی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا۔

انہوں نے ایس سی او کے منشور اور "شنگھائی اسپرٹ" کے اصولوں کے تحت علاقائی تعاون آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور خطے کی ترقی کے لیے نئے مواقع کی تلاش میں ایس سی او کی سرگرمیوں کو سراہا اور ایس سی او کے دائرہ کار میں معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

وزیر خزانہ نے تنظیم علاقائی استحکام اور خوش حالی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے اور رکن ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کو فروغ دینے میں ایس سی او کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے رکن ممالک کے مابین مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت بڑھانے کے پروگراموں کے مواقع بڑھانے کی تجویز کی حمایت کی۔

محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل معیشت اور مالی شمولیت کی اہمیت کا ذکر کیا اور پاکستان کی معاشی ترقی اور خوش حالی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کو اجاگر کیا۔

وزیر خزانہ نے عالمی معیشت میں سست روی، بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواریوں اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے مسائل کے مشترکہ حل اور رکن ممالک کے لیے یکساں طور پر مفید ترقیاتی ماڈل اپنائے جانے پر زور دیا۔

انہوں نے معاشی ترقی اور علاقائی روابط بڑھانے میں انفرا اسٹرکچر کی ترقی کو اجاگر کیا اور خطے میں ٹرانسپورٹ، توانائی اور ڈیجیٹل رابطوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کی حمایت کی۔

وزیر خزانہ نے ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبے کی بھرپور حمایت کی اور اسے رکن ممالک کے درمیان ترقی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے، انفرا اسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی اور علاقائی روابط اور معاشی ہم آہنگی کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے بینک کے قیام کے تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کا اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی مجوزہ بینک جدت، ڈیجیٹل فنانس، فِن ٹیک سلوشنز اور ماحول دوست مالیاتی طریقوں کو اپنی بنیادی سرگرمیوں کا حصہ بنائے گا۔

وزیر خزانہ نے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کی فعالیت کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مالیاتی تعاون کے میدان میں تحقیق، تجزیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

ایس سی او اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان کی جانب سے ایس سی او کے پلیٹ فارم تلے معاشی تعاون بڑھانے اور خطے میں معاشی خوش حالی، استحکام اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں تعاون اور باہمی مفاد کو سامنے رکھنے کا عزم دہرایا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں نمایاں معاشی استحکام کے حصول اور پائیدار اور جامع معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے مختلف شعبوں میں کی گئی، اصلاحات بالخصوص مالی نظم و ضبط، اہم معاشی اشاریوں میں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، کرنسی کی قدر میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ بڑھنے کا بھی ذکر کیا۔

اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خزانہ اور گورنر پیپلز بنک آف چائنا نے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا اور ملک میں معاشی استحکام کے کامیاب حصول اور اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو فروغ دینے رکن ممالک کے بینک کے قیام ایس سی او کے نے پاکستان کرتے ہوئے انہوں نے کیا اور کے لیے

پڑھیں:

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کیا اور بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی اور مودی حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک بھی پہنچ چکا ہے اور عسکری شکست کے بعد بھارت کھیلوں میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور دنیا کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسی تہذیب کا وارث ہے جہاں روایات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یورپی یونین کا معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
  • صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • اسرائیلی خاتون وزیر گھپلے کی زد میں، منشیات کا لیب برآمد
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • چینی حکام ، سرمایہکاروں سے ملاقاتیں ، مسائل تعاون کے جزبے سے بے حل کیے جائیں گے : صدر 
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال