جاپانی بیس بال لیجنڈ شیگیو ناگاشیما 89 برس کی عمر میں چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان کے مایہ ناز سابق بیس بال کھلاڑی شیگیو ناگاشیما 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیگیو ناگاشیما کی سابقہ ٹیم یومیوری جائنٹس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ ٹوکیو کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کی وفات نمونیا کے باعث ہوئی۔
جائنٹس کے نام سے مشہور ناگاشیما نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں یومیوری جائنٹس کے ساتھ مسلسل نو ٹائٹلز جیتے۔
لیجنڈ کھلاڑی کی وفات پر جاپانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ناگاشیما نے معاشرے کو روشن خواب اور امیدیں دکھائیں۔
ناگاشیما کو “مسٹر پرو بیس بال” کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور انہوں نے 1959 میں جاپانی شہنشاہ کے پہلے پروفیشنل بیس بال میچ میں فاتحانہ ہوم رن بنایا تھا۔
انہوں نے 1974 میں 17 سالہ کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ لی تھی۔
ناگاشیما نے بطور منیجر 15 سیزنز میں یومیوری جائنٹس کو دو جاپان سیریز ٹائٹلز بھی جتوائے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیس بال
پڑھیں:
جاپان: ریچھوں کے حملے روکنے کے لیے شکاریوں کے فنڈ مختص
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکام نے جنگلی ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کی غرض سے شکاریوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ رواں برس ریچھوں نے ریکارڈ تعداد میں حملے کیے ہیں جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔حالیہ مہینوں میں ریچھوں کے اسکول کے دروازے توڑنے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کرنے اور سپر مارکیٹوں میں گھومنے کے واقعات تواتر سے سامنے آئے ہیں۔