کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی مشہور ڈرامہ نگار سائرہ رضا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر نے پاکستانی ادبی اور تفریحی حلقوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ سائرہ رضا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو لازوال کہانیاں دیں، ان کے تحریر کردہ ڈراموں میں ’دلِ موم کا دیا‘، ’محبت داغ کی صورت‘، ’میرے ہمسفر‘ اور حالیہ ڈرامہ ’یحییٰ‘ نے ناظرین کے دلوں میں گہرا اثر چھوڑا۔ وہ جذباتی گہرائی، معاشرتی حقیقت نگاری اور کرداروں کی نفسیاتی پیچیدگی کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی ماہر تھیں۔ سائرہ رضا کو اچانک شدید دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال پر ساتھی فنکاروں، مصنفین، مداحوں اور اہلِ قلم کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کے لیے معروف گلوکار علی ظفر نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اس آفت کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔  

نامور گلوکار علی ظفرنے ان سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا جو 27 ستمبر کو الحمرا میں ہو گا۔

کنسرٹ میں علی ظفر کے ساتھ دیگر ممتاز گلوکار بھی آواز کا جادو جگائیں گے، کنسرٹ سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے لگائی جائے گی

معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے خصوصی کنسرٹ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے۔

کنسرٹ 27 ستمبرکو لاہور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں علی ظفر کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دیگر معروف فنکاروں کی سرپرائز شمولیت بھی متوقع ہے، جن کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی، جنہوں نے اس آفت میں اپنے گھر اور روزگار کھو دیے ہیں۔

میوزک کنسرٹ کے حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ کنسرٹ صرف موسیقی نہیں بلکہ ایک آواز ہے،آئیں ہم سب مل کر ان لوگوں کے لیے امید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور کو صفائی کے بعد سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • استاد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس گزر گئے
  • وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی
  • پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
  • معروف چائلڈ اسٹار، انفلوئنسر انتقال کرگئے
  • قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
  • سیلاب متاثرین کے لیے معروف گلوکار علی ظفر نے بڑا اعلان کر دیا