اپنا وزن کیسے کم کیا؟ بلاول بھٹو نے سب کچھ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں نمایاں کمی ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی جس پر انہوں نے اس کی وجہ بھی بیان کر دی۔
بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وزن کم کرنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کر دیں۔
ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، یہ وہ دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے۔
حمزہ طاہر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا چہرہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اب جو کچھ بلاول بھٹو نے وزن کم کرنے کے لیے بتایا ہے اس پر عمل بھی کریں۔
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو یکدم کرن جوہر کے جیسے دکھائی دینے لگے ہیں۔ وزن کی کمی اگر انسان کو اچانک 80 سال کا بزرگ بنا دیتی ہے تو پھر زیادہ وزن ہی ٹھیک ہے۔
بلاول بھٹو یکدم کرن جوہر کے جیسا دکھائی دینے لگے ہیں۔۔ وزن کی کمی اگر انسان کو اچانک 80 سال کا بزرگ بنا دیتی ہے تو پھر زیادہ وزن ہی ٹھیک ہے بھئی????
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) June 3, 2025
ایک اور صارف نے کہا کہ وزن اگر غیر فطری مصنوعی طریقے سے کم کیا جائے گا تو یہی ہوگا۔ ورزش اور کھانے پینے پر کنٹرول سے یہ حالت نہیں ہوتی۔ یہ جب ہی ہوتی ہے جب غیر مصنوعی طریقے استعمال کیے جائیں۔
وزن اگر غیر فطری مصنوعی طریقے سے کم کیا جائے گا تو یہی ہوگا۔۔۔۔ایکسرسائز ،کھانے پینے پہ کنٹرول سے یہ حالت نہیں ہوتی۔۔۔یہ جب ہی ہوتی ہے جب غیر مصنوعی طریقے استعمال کئے جائیں۔۔۔۔
— Qurat Ul Ain (@qurat5000) June 3, 2025
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کے وزن میں کمی پر بات کی گئی ہو اس سے قبل جنوری 2025 میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کے موقع پر بھی جب بلاول بھٹو منظر عام پر آئے تو ان کی جسمانی تبدیلی فوری طور پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔
ایک خصوصی تقریب کے موقع پر جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیٹن دیا گیا، صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی روزمرہ کی زندگی اور غذا میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے چینی اور کاربوہائیڈریٹس چھوڑ دیے ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو بلاول بھٹو وزن پیپلز پارٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بلاول بھٹو وزن پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو انہوں نے
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فودان یونیورسٹی کے نائب صدر کے درمیان بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلباءسے پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سن ڈے گانگ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے طلباءکے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے۔